ڈریکولا کی کہانی خود اُس کی زبانی۔

Tips1

Citizen
میں ہوں ڈریکولا فلموںوالا نہیں اصل ڈریکولا میں اندھیری رات کی تاریکی میں اپنے محل سے نکلتا ہوں روزی روٹی کی تلاش میں اور جہاں کہیں بھی سوءے ہوئے غافل انسان کو دیکھتا ہوں اپنے دانت اس وجود میں پیوست کر دیتا ہوں جب تک انسان خوابِ غفلت سے بیدار نہیں ہوتا۔ یہی میرا پیشہ اور یہی میری روزی۔جہاں کہیں بھی میسرآئے ۔غریب اور لاچار لوگوںکےخون کا میں بہت رسیا ہوں کیونکہ یہ بہت لزیذ اور مزیدار ہوتا ہے۔ گو کہ مقدار میں بہت کم ہوتا ہے مگر باآسانی پیا جا سکتا ہے اورغریب کا لاغر جسم مجھ سے کسی قسم کی پنجہ آزمائ بھی نہیں کرتا۔سب سے بڑی بات کہ اس مُلک میں وافر دستیاب ہے۔
جیسے ہی دن کی روشنی پھیلتی ہے میرے یہ دو کارآمد دانت غائب ہو جاتےہیں اور میں عوام میں گھُل مِل جاتا ہوں۔میں روزانہ ایک بوتل خون کی کسی ضرورت مند کو عطیہ بھی کرتا ہوں۔ اس طرح لوگ مجھ سے خوش بھی ہوتے ہیں اور اعتما د بھی کرتے ہیںاورمیری دراصل میری خوشحال زندگی کا راز بھی اِسی میں ہے۔
آپ کیا سمجھا؟ کہیں میں آپ کو کسی سیاست دان کی کہانی سُنا رہا ہوں جواس غریب مُلک کا وزیراعظم بنتا ہے اپنی جائداد میں بیسوں گُنا اضافہ کرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کچھ خیراتی ادارے بھی چلائے جاتاا ہے۔یا پھر کسی صدر کاجو غریب عوام کے اربوں ہڑپ کرڈکارنے کے لئے بھی لندن یا پیرس جاتا ہے۔ہاں البتہ انکم سُپورٹ پروگرام چلا کر لوگوں سے ہمدردی بھی کرتا ہے۔ یا پھر کسی بہت بڑےانڈسٹرلسٹ کی جو غریبوں کاخوب استحسال کرتا ہے کم اُجرت اورزیادہ کام لیکر ۔ لیکن اچھی خاصی رقم خیراتی اداروں کی جھولی میں بھی ڈالتا ہے

نہیں نہیں ہر گز نہیںمیںنے تو آپ کو فقط اپنی زندگی کا احوال بیان کیا ہے۔یہ لوگ تو بہت طاقتور ہیں۔ ان کے پاس بہت سے وسائل اور یہ بہت مہان ہیں۔ اپنی کلا یعنی سیاست کے اُستاد۔ میں توصرف ایک ڈریکولا ہوں فقط اپنے دو دانتوں کو ہی کام میں لاسکتا ہوں۔ میرا بھلا اِن بڑے لوگوں سے کیا موازنہ۔

میں نے تو اپنی رام کہانی آپ کے گوش گُزار کردی ہے اور کچھ سیاسی مہانوں کے اشارے بھی دئے ہیں کیا آپ کِسی ایسے فن کے اُستاد کو جانتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
thanks brother you have shown the real picture of our real drecolaaz but they are shameless.there is a need of major surgury.But who will do it.perhaps IMRAN KHAN.plz pray for this purpose
 

Tips1

Citizen
thanks brother you have shown the real picture of our real drecolaaz but they are shameless.there is a need of major surgury.But who will do it.perhaps IMRAN KHAN.plz pray for this purpose
Aaj Duaan ki raat hai allah say dua kijie keh woh humain Imandar Bahdur aur Suthray Leader atta farmay ameen.