پی ٹی آئی ایم این اے اشتہاری قرار

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
4hRaYrZU_400x400.jpg

میانوالی: (روزنامہ دنیا) سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمہ میں تحریک انصاف کے لیہ سے رکن قومی اسمبلی عبد المجید خان کو اشتہاری قرار دے کر ڈپٹی کمشنر لیہ کو ان کی جائیداد قرق کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

منصور آفاق کی مدعیت میں درج یہ مقدمہ 2017 سے زیر سماعت ہے اور اس میں رکن قومی اسمبلی کے بڑے بھائی اور میانوالی کے معروف معالج حکیم طارق عبد اللہ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جنرل الیکشن کے موقع پر پر لیہ شہر کے حلقے این اے 187 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبد المجید خان 93903 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ انہوں نے بالٹی کے انتخابی نشان پر انتخاب لڑنے والے آزاد امیدوار سردار بہادر احمد خان کو شکست دی تھی۔ سردار بہادر 88225 ووٹ حاصل کرسکے تھے جبکہ ن لیگی امیدوار اس حلقے کے انتخاب میں 64344 ووٹ حاصل کر پائے تھے۔
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/478690_1#.XGbC8LhS_IU

51951516_2281445492128923_8663326400448561152_n.jpg


51951516_2281445492128923_8663326400448561152_n.jpg


51833950_2281445498795589_3910383189738127360_n.jpg


51917089_2281445382128934_4169416399686467584_n.jpg
 
کل سے ایک خبر سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہے کہ مجید نیازی کو میانوالی کی عدالت نے اشتہاری قرار دے کر تمام جائیداد قرق کرنے کا حکم صادر فرما دیا ہے۔جب ہمنے نیازی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ یہ کیس صرف مخالفین کے پراپگنڈے اور بلیک میلنگ کے سوا کچھ نہیں۔ اس مقدمہ میں پہلے ہی مدعی سے صلح ہو چکی ہے جس کے ثبوت بھی لف ہیں اور اس وقت کی بات ہے جب میں بہاولپور میں الصادق پبلک سکول میں ساتوئیں کلاس میں پڑھتا تھا اور میرے والد نے ان لوگوں پر رحم کھا کر بیٹھنے کے لئیے جگہ دی تھی جن سے بعد میں جب زمین واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو وہ اپنا حق سمجھ کر بضد ہو گئے گویا سرائیکی میں کہتے ہیں۔ (بھاہ چاونڑں آئی ہائی تے چلہے دی سنیڑں بنڑں بیٹھی) خیر پھر ان لوگوں سے صلح بھی ہو گئ اور معاملات بھی حل ہو گئے اب مخالفین چونکہ خود مختلف مقدمات میں نیب کے ہتھے چڑھے ہوے ہیں تبھی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آے ہیں۔ جو لوگ اس فیصلہ کو دیکھ کر اپنی اندرونی آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انشاء اللہ جلد انہیں پودینے کی چٹنی کھانی پڑے گی
 

velayiti rajpoot

MPA (400+ posts)
رکن قومی اسمبلی عبد المجید خان کو اشتہاری قرار دے کر ڈپٹی کمشنر لیہ کو ان کی جائیداد قرق کرنے کا تحریری حکم جاری کردی

what is new about PTI and its MNAs?
 

raqeebroosia2

Politcal Worker (100+ posts)
Was this event known at the time? Had the court made this ruling at the time ? No ..... then how can you say we voted blindly for this guy.

Now that its known, the law will be fully applicable on him,no protection from govt and he will not be the PTI candidate in future.

You are patwari....because you voted blindly for criminals in the elections