پی ایس ایل7:جیت کے بعد لاہور قلندرز کا ہوٹل میں جشن،عاقب جاوید کو سلیوٹ

6lahoreqalandersaqbsalute.jpg

لاہور قلندرز نے اسٹیڈیم سے واپسی پر ہوٹل میں جیت کا جشن منایا۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کےکھلاڑی ٹرافی اٹھائے ہوئے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے کمرے تک پہنچے، عاقب جاوید پہلے سے ہی اپنے دروازے پر موجود تھے۔


لاہور قلندرز کے سی او او کی جانب سے عاقب جاوید کو پھول پیش کیے گئے جس کے بعد تمام کھلاڑیوں نے انہیں سلیوٹ کیا،کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی اور باقی کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ کے سامنے ٹرافی رکھی۔

شاہین شاہ آفریدی اور دوسرے کھلاڑیوں نے عاقب جاوید کی خدمات کو سراہا اور انہیں ٹرافی کا حقدار قراردیا۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کورونا مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں ہیں،یہی وجہ ہے کہ وہ پلے آف اور فائنل کے موقع پر ٹیم کے ساتھ نہیں تھے۔