نوٹ؛۔"پیشین گوئی" کا لفظ صرف سمجھانے کیلئے ہے، ورنہ ایران امریکا "دشمنی" کی حقیقت جاننے والے کے لئے،یہ دو جمع دو چار والا حساب ہے۔
ایرانی ایٹمی پروگرام؛
اس سے پہلے میں نے ایک پیشین گوئی ایرانی ایٹمی پروگرام کے بارے میں کی تھی جس کے مطابق ایک مجہول اور بے سروپا ڈیل کے بدلے امریکا ایران پر سے نام نہاد پابندیاں ہٹا دے گا، اورپھر سب نے دیکھا کہ ایران کی سو ارب ڈالر کی "کمیٹی "نکل آئی، جس کو امریکا نے ایسے ہی مشکل حالات کے لئے، ایران کی امانت سمجھ کر محفوظ رکھا ہوا تھا۔
روس کی شام میں مداخلت؛
دوسری پیشین گوئی میں نے روس کی شام میں مداخلت کے پہلے دن ہی کر دی تھی کہ روس اگرچہ داعش کا نام لے کر آیا ہے، مگر اس کا اصل نشانہ دوسرے بشار مخالف گروہ ہیں جنہیں امریکا،اپنی ایران دشمنی کا بھانڈا پھوٹنے کے ڈر سے، خود نشانہ نہیں بنا سکتا، لہذا امریکا نے روس کو دعوت دی، اور روس داعش کے نام پر دوسرے گروہوں کو نشانہ بناتا رہے گا، بشمول بے قصور شامی عوام،اور امریکا صرف دکھاوے کے لئے زبانی کلامی شور مچاتا رہے گااور اپنی تشویش کا اظہار کرتا رہے گا۔ورنہ اگرصرف داعش پر بمباری کا مسئلہ ہو تو وہ امریکا اور اس کے درجنوں اتحادی جب اور جتنا چاہیں بم برسا سکتے ہیں۔
اور اب تک کے واقعات نے اس کو بھی سچا ہی ثابت کیا ہے۔