پلس مائنس کا اختیار صرف اور صرف عوام کے پاس ہے، شاہ محمودقریشی

5queishiminusone.jpg

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مائنس ون کے فارمولے پاکستان میں کبھی نہیں چلے، یہ فارمولا نواز شریف پر بھی لاگو کیا گیا، شہباز شریف ن لیگ کے صدر ہونے کے باوجود لندن اس لیے جاتے ہیں کہ یہ مائنس نہیں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا آپ نے پنجاب میں پی ٹی آئی کو مائنس کیا عوام نے پھر سے پلس کر دیا، مائنس اور پلس کرنے کا اختیار صرف اور صرف عوام کے پاس ہے۔ آج ملک میں عمران خان سے زیادہ مقبول لیڈر کوئی نہیں، وہ فوج کی افادیت اور اہمیت کو سمجھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی تعریف کی اور ہمیشہ پروفیشنل آرمی کو پاکستان کی ضرورت قرار دیا ہے، عمران خان نے یہ تک کہا کہ اگر ہماری فوج مضبوط نہ ہوتی تو ہمارا حال عراق جیسا ہوتا۔

شاہ محمود نے کہا عمران خان نے اپنے دور میں نیول چیف اور ایئر چیف کو تعینات کیا کسی نےانگلی نہیں اٹھائی۔ عمران خان بہت سی باتیں کہنا چاہتے تھے مگر وقت نہ دیا گیا، لیکن ایک دن وقت آئے گا اور سب کچھ بتایا جائے گا۔ رجیم چینج کے بعد ہم نے عوام سے رجوع کیا تو عوام نے عمران خان کو پذیرائی دی۔

انہوں نے کہا اسلام آباد میں کھچڑی پک رہی ہے کوئی نہیں جانتا کیا خبر آنے والی ہے۔ بلاول بچہ ہے اور اس وقت وزارت خارجہ میں انٹرن شپ کر رہا ہے، جب سے وہ وزیر خارجہ بنا ہے زیادہ تر ملک سے باہر ہی رہا ہے، بلاول بھٹو جب فارن آفس جاتے ہیں تو پورا تھرڈ فلور سیل کر دیا جاتا ہے۔
 
Judge

MPA (400+ posts)
شاہ جی - دلوں تے برے خوش او
اتوں اتوں اینوی چولاں مارن ڈے ہوا
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)

Aur Awaami support Imran khan k sath hai.