پاکستانی نوجوان سے شادی کرنےوالی بھارتی سکھ خاتون کےداخلےپرپابندی کامطالبہ

8sikhwomen.jpg

وزٹ ویزے پر پاکستان آکر مذہب تبدیل کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی سکھ خاتون کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے مطالبات سامنے آگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ مطالبہ سکھ کمیونٹی شرومنی اکالی دل کے صدر پرمجیت سنگھ کی طرف سے سامنے آیا جس میں انہوں نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ سکھ خاتون پرمجیت کور کو کسی بھی صورت دوبارہ پاکستان میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق پرمجیت سنگھ نے اس حوالے سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کےناظم الامور آفتاب حسن خان کو خط لکھا اور کہا پرمجیت کور جس نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام پروین سلطانہ رکھ لیا ہے اسے پاکستان میں داخلے کیلئے بلیک لسٹ کردیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکھ یاتری کو وطن واپس بھیجنے پر سکھ کمیونٹی پاکستانی حکومت کی شکر گزار ہے، خاتون نے پاکستان میں اپنے یاتری ویزے کا غلط استعمال کیا اور مذہب تبدیل کرکے دوبارہ شادی کرلی ، اس عمل سے سکھ برادری پر گہرا منفی اثر دیکھا گیا ہے، پاکستانی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہیں جس سے فوری طور پر صورتحال کو قابو پانے میں مدد ملے گی۔

یادرہے کہ بھارتی شہر لکھنؤ کے رہائشی اشتوش سنگھ اپنی بیوی کو اس کے دوست سے ملوانے لاہور لایا تھا جہاں خاتون نے مذہب تبدیل کرکے اپنے دوست عمران سے شادی بھی کرلی، بعد ازاں تینوں بھارت جانے کیلئے واہگہ بارڈر پہنچے جہاں امیگریشن حکام نے ویزہ نہ ہونے پر عمران کو واپس بھیج دیا۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
کیا اندھیر نگری ہے کہ دو محبت کرنے والے دلوں کو جو اب شادی کے بندھن میں بھی
بندھ گئے ہیں...یہ ظالم دنیا کہیں بھی ملنے نہیں دیتی ..اگر محبت کرنے والے دو دل
جو مل جاتے….بگڑتا کیا زمانے کا ؟
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
کیا اندھیر نگری ہے کہ دو محبت کرنے والے دلوں کو جو اب شادی کے بندھن میں بھی
بندھ گئے ہیں...یہ ظالم دنیا کہیں بھی ملنے نہیں دیتی ..اگر محبت کرنے والے دو دل
جو مل جاتے….بگڑتا کیا زمانے کا ؟​
محبت کے قصے صرف بھارتی فلموں میں ہوتے ہیں۔۔۔
عجیب مخلوق ہے یہ۔۔ ایک طرف خود کو امن اور شانتی کا مذہب کہتے نہیں تھکتے۔۔ تو دوسری طرف ان کا یہ حال ہے​
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
محبت کے قصے صرف بھارتی فلموں میں ہوتے ہیں۔۔۔
عجیب مخلوق ہے یہ۔۔ ایک طرف خود کو امن اور شانتی کا مذہب کہتے نہیں تھکتے۔۔ تو دوسری طرف ان کا یہ حال ہے​
میرے خیال میں تو سکھوں کو سب سے زیادہ مرچیں اس وجہ سے لگیں کہ یہ لڑکی ایک
مسلمان کے پیار میں سکھ مذھب چھوڑ کر مسلمان کیوں ہوئی ؟….شائد اس میں وہ
اپنی بے عزتی محسوس کر رہے ہیں….اگر اپنے کسی آشنا کے ساتھ بھاگ جاتی تو اتنا
تماشا نہ مچتا …...اب اس میں کیا
 

thegodfatherpart3

Senator (1k+ posts)
jab lady ne without kisi jabr ke razi khushi apna religion change kiya To is mai dunia ka koyi law koch nhi kar sakta. ye har insan ka basic right ha. pak govt ka ye step basic human rights ke against ha
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
jab lady ne without kisi jabr ke razi khushi apna religion change kiya To is mai dunia ka koyi law koch nhi kar sakta. ye har insan ka basic right ha. pak govt ka ye step basic human rights ke against ha
میرا نہیں خیال حکومت پاکستان نے ابھی اس سلسلے میں کوئی قدم اٹھایا ہو؟….ہاں سکھوں نے
یہ مطالبہ کیا ہے لڑکی کو پاکستانی ویزا نہ دیا جائے….ہو سکتا ہے پاکستانی حکومت سکھوں کو
ناراض نہ کرے….لڑکے لڑکی کو چاہئیےکسی غیر ملک کے ویزا کی کوشش کریں ….تو شائد کام بن جائے
 

RajaPakistani

Voter (50+ posts)
Jazbaati baatein apni jagah.....larki pehle SE Shaadi shuda thi aur visit visa par shaadi k baad bhe usay wapis Apne mulk hi Jana tha... Asal sawal ye hai k Imran Bhai ko "karwaai Ka moqa Mila ya nehen"...