ٹیکس چوروں کی شٹر ڈاون ہڑتال

Jaanbaazkarachi

MPA (400+ posts)
ٹیکس چوروں کی شٹر ڈاون ہڑتال
0pecIs7.jpg


مجھے آج دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کے کس طرح عمران خان اور شبر زیدی نے پاکستان کی دیگر مافیاز کو بھی افشا کردیا ہے، آج ملک میں خود ساختہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، وجہ کیا ہوئی ؟ آپ پوچھیں گے تو بھائی صاحب یہ لوگ نہیں چاہتے کے یہ ہم جیسوں کی طرح ٹیکس ادا کریں، یہ لوگ آج تک اپنی مرضی سے کاروبار کرتے آے، اپنی مرضی کی ڈیلز کرتے رہے، عوام مجبور تھی کے وہ انکے ہاتھ لٹتی رہے، لیکن آج انکی چیخوں کی آواز سے صاف نظر آرہا ہے کے پاکستان تبدیل ہوچکا ہے.

پچھلے وقتوں میں حکومتیں غیر ملکی اداروں سے اور ملکوں سے قرضے لیکر کے اس مافیا کو ڈھیل دیتی رہی اور یہ لوگ اسکا ناجائز فائدہ اٹھاتے رہے، لیکن آخر کب تک ؟ کیا ان لوگوں کو احساس ہے کے ہر چیز کی ایک لمٹ ہوتی ہے ؟ ہمارے دوست ممالک کب تک پاکستان کو ریسکو کرتے رہیں گے ؟

پاکستان کی بقا کی جنگ ہورہی ہے اور جب تک لوگ اپنے حصے کا مناسب ٹیکس نہیں ادا کریں گے ملک کی بقا خطرے میں ہے اور اس بات کا کسی کو بھی کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے.

آج کی ہڑتال سے یہ لوگ چاہتے ہیں کے حکومت ایک تو کوئی ٹیکس نہ لگاے اور دوسرے یہ وہ کس طرح اور کس طریقہ سے کاروبار کرتے ہیں اسکی حکومت تک نہ پہنچے، یانی معیشت ڈاکمنٹڈ نہ ہوسکے، ظاہر ہے اگر اگر یہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں گے تو انکو بتانا پڑے گا کے کتنا کاروبار کیا اور کس سے کیا اور اس پر پھر ٹیکس بھی دینا ہوگا، جیسا کے باقی تمام دنیا میں ہوتا ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں کے ایسا نہ ہو اور یہ لوگ ناصرف ٹیکس بھی ادا نہ کریں اور معیشت بھی ڈاکمنٹڈ نہ ہوسکے.

اب ذرا مجھے یہ بتائیں کے اس طریقے سے کوئی ملک کبھی چل سکتا ہے ؟ جب میں اپنی تنخواہ سے ہرمہینے ٹیکس ادا کرتا ہوں تو پھر یہ حرام خور جو مجھے سے سینکڑوں گنا زیادہ مال کماتے ہیں وہ کس خوشی میں ٹیکس نہیں ادا کر رہے ؟ اور ایک تو ٹیکس نہیں ادا کر رہے اپر سے اب بدمعاشی بھی شوروع کردی ہے، انکی ایسی کی تیسی !


میری حکومت سے گزارش ہے کے ان ٹیکس چوروں کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑیں، ان سے ٹیکس نکلوائیں اور جو نہ دے اس سالے کو ٹیکس قوانین کی رو سخت سے سخت سزا دیں، پاکستان کی بقا اس سے منسلک ہے.
 
Last edited by a moderator:

hello

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کی حکومت تاجر نواز نہیں نہ ہی عمران خان تاجر طبقے سے تعلق رکھتا ہے اور پاکستان میں تاجر 70 سال سے کاروبار کرنے میں مادر پدر آزاد رہا ہے جب جی چاہا جو مرضی منوا لیا گورنمنٹ کی رٹ کو چیلنج کرنا ان کے لیے عام ہے یہ اسی کی عکاسی ہے ان کو لگا م دینا آسان نہیں یہ چاہتے ہیں ہمیں ہر ناجائز کام کی آزادی دولوگوں کو لوٹنے دو غریببوں کی جیبوں پر ڈاکے مارنے دو

اب عمران خان کی حکومت کا امتحان شروع ہوتا ہے

ان منہ زوروں کو لگام کیسے دینی ہے حکومت کی رٹ کیسے قائم کرنی ہے

یہ مشکل نہیں بس ثابت قدمی اور نیک نیتی چاہیے

حکمت عملی صرف اتنی حکومت ،فوج ، عدلیہ ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے

یہ ایسے سیدھے ہوں گیں ۔۔۔۔۔پیجابی میں کہتے ہیں کوس کیں گیں نہیں


کیونکہ مشہور معقولہ ہے جو جتنا امیر ہوتا ہے اتنا بزدل ہوتا ہے

کتنے افسوس کی بات ہے انارکلی میں 20000 بیس ہزار تاجر کاروبار کرتے ہیں ٹیکس صرف 600 چھ سو دیتے ہیں



ملک میں اس وقت 550000 قریبا پانچ لاکھ پچاس ہزار آئی فون استعمال ہو رہے ہیں لیکن آج تک آئی فون خریدنے پر صرف 5000
پانچ ہزار لوگوں نے ٹیکس دیا ہے باقی کہاں گیا اور کون کھا گیا کوئی حساب نہیں
 

Moula Jutt

Minister (2k+ posts)
اصل میں ان حرامخوروں کو عادت پڑی ھوئی ھے عام پبلک کی جیب سے مال نکالو اور پورا کا پورا اپنے دوزخ جیسے پیٹ میں ڈالو۔
سہولتیں ان کو فرانس اور امریکہ جیسی چاہیے اور ٹیکس دینے کا نام لو تو موت پڑ جاتی ھے۔ اصل ڈاکو تو یہ لوگ ھیں ۔ عوام کی آنکھیں کھلی چاہئے۔ اگر یہ ٹیکس دیں گے تو ملک چلے گا اور حکومت عام پلبک کو سہولتیں اور ریلیف دے سکے گی۔
 

gulab

MPA (400+ posts)
Problem is for not paying tax awam ko is kae against facilities bhi tu nahi multi,Pani,bijli,gas,health,edu etc or upper sy in ki corruption
 

Inqalabi

Senator (1k+ posts)
تاجر طبقہ مولویوں سے زیادہ بڑا بلیک میلر نہیں نہ ہی انکے پاس سٹریٹ پاور ہے، اگر فسادی مولویوں سے خان نہیں ڈرا اور انھیں پٹہ ڈال دیا ہے تو تاجر کس کھیت کی مولی ہیں۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
dont build roads in markets, dont give them electricity, dont give them any facility,a nd then they will start crying and ask government to build roads and give them free facilities.