نیوزی لینڈ پارلیمنٹ میں کی گئی تلاوت قرآن پاک کا اردو ترجمہ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

54258335_1304910629647195_6474942740961427456_n.jpg



نیوزی لینڈ کی پارلیمان میں پڑھی جانے والی آیات کا ترجمہ یہ ہے: ''اے وہ لوگو جو ایمان رکھتے ہو! صبر اور نماز سے مدد مانگو۔ اللہ کی راہ میں جو مارے گئے‘ وہ زندہ ہیں ‘مگر تم اس درجہ شعور سے بہرہ ور نہیں۔ہم تمہیں آزمائیں گے‘ کچھ خوف اور کچھ بھوک سے۔ کچھ جانوں کے نقصان اور کچھ باغوں کی بربادی سے۔ صبر کرنے والوں کو خوش خبری دے دو‘‘۔

مغربی میڈیا اور لیڈروں کی عشروں کی کمائی برباد ہوئی۔ النّور مسجد میں خون کی بارش نے‘ اس غبار کو دھو ڈالا ہے‘ عشروں کی ریاضت سے جو اُڑایا گیا‘ اڑائے رکھّا گیا۔ فضا اب شفاف ہے ۔ ہر منظر اب آشکار ہے۔ اسلامی دہشت گردی کا فلسفہ آک لینڈ کے قبرستانوں میں دفن ہو چکا۔