نیب کی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
521942_38510533.jpg
https://twitter.com/x/status/1202912972940750849

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ نیب نے لاہور ہائیکورٹ کے 31 اکتوبر 2019 کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

نیب نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا، ہائیکورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دی، جس سے ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

قومی احتساب بیورو نے عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز 2008 میں چوہدری شوگر ملز کی 47 فیصد شیئرز کے ساتھ سب سے بڑی شیئر ہولڈر رہیں، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بہت سے قانونی سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔



 
Last edited:

Dilvaly

Politcal Worker (100+ posts)
دنیا کی کوئی طاقت مجھے قطری شیخ سے ملنے سے نہیں روک سکتی
عشق سچا ہے تو وعدہ نبھانا ہو گا
تجھ کو آنا ہو گا آنا ہو گا