ناپسندیدہ حکومت کو جتھوں کے ذریعے گرانا مناسب عمل نہیں: چودھری نثار

A-Thinker

Minister (2k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1192097582878777344

ٹیکسلا: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ 2014ء میں ہونے والا عمران خان کا دھرنا بھی غلط تھا، جے یو آئی (ف) کا دھرنا بھی غلط ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ آج سیاست میں سچ سے زیادہ منافقت بکتی ہے، دھرنوں کی غلط روایت عمران خان نے ڈالی، کوئی جھتہ آئے اور کہے حکومت تبدیل کرو تو کیا ہو جانی چاہیے۔


سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کو تو جتھے اکٹھے کرنے میں کوئی مشکل نہیں، اس وقت کہا تھا کہ دھرنوں کے ذریعے حکومت تبدیل کرنا غلط روایت ڈالے گا، میں نے کہا تھا ایک جتھہ جائے گا تو دوسرا آ جائے گا۔

چودھری نثار علی کا کہنا تھا کہ ناکارہ اور ناپسندیدہ حکومت کو بھی جتھوں کے زریعے گرانا مناسب عمل نہیں، اگر حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی ہو تو ان میں یہ اہلیت ہے کہ ان جتھوں کو روک سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2014ء میں ہونے والے پی ٹی آئی کے دھرنوں کو غلط کہنے والا آج جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کے دھرنے کو ٹھیک کہہ رہا ہے تو پھر مارشل لا کہا جائے جب لیڈر شپ بار بار اپنا موقف تبدیل کرتی پھرے، اگر دھرنا ایک دفعہ بیٹھ جائے تو اٹھانا مشکل ہوتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ملک بہت سے سکیورٹی ایشوز میں گھرا ہوا ہے، انڈین سکھوں کو بغیر پاسپورٹ پاکستان داخلے کی اجازت دینا کسی صورت بھی درست فیصلہ نہیں۔

Source
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
And who the F are you? He missed the train and his arrogance destroyed him by the hands of Maryam Qatari.