'میں بھول جاتا ہوں کہ آپ ابھی زندہ ہیں'،ایلون مسک اوربرنی سینڈر آمنے سامنے

17%D8%A8%D8%B9%D8%B1%D9%86%D8%A6.jpg

ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک نے سینیٹر برنی سینڈرز کو اپنی ٹویٹ میں 'انتہائی دولت مندوں کو اپنا مناسب حصہ ادا کرنے' کا مطالبہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق 80 سالہ برنی سینڈرز نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں کسی کا نام لیے بنا ملک کے 'انتہائی امیر' افراد کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے کا مطالبہ کیا، برنی سینڈرز کی ٹویٹ ٹیسلا کے سی ای او کو ناگوار گزری کیونکہ وہ امریکہ کے انتہائی امیر شخص ہیں اور گزشتہ ہفتے ہی انہوں نے ٹیسلا کے 5 بلین ڈالر سے زیادہ کے حصص فروخت کیے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1459584250668331011
ایلن مسک نے سینڈرز کے ٹویٹ کا طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'میں یہ بھول جاتا ہوں کہ آپ ابھی تک زندہ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1459891238384115722
انہوں نے اگلے ٹویٹ میں برنی سینڈر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں مزید سٹاک بھی بیچنے جا رہا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1459904966194253824
اس سے قبل بھی دونوں کے مابین ٹویٹر پر ٹیکسوں کے معاملے پرتلخ جملوں کا تبادلہ ہو چکا ہے، مارچ کے مہینے میں جب سینڈرز نے کہا کہ مسک کو خلا کے بجائے "زمین پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے" اور "ایک ترقی پسند ٹیکس نظام" کا حصہ بننا چاہیے۔