حنا پرویز بٹ کو مریم نواز کی تصاویر شیئر کرنے اور انہیں شہزادی کہنا مہنگا پڑگیا۔۔ عامرمتین کا حناپرویز بٹ کو مشورہ
مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کو مریم نواز شریف کی تصاویر شیئر کرکے ان کو سٹائلش شہزادی کہنا مہنگا پڑگیا ہے ، سینئر ڈصحافی و تجزیہ کار عامر متین نے حنا پرویز بٹ کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی حنا پرویز بٹ اکثر و بیشتر پارٹی کی نائب صدر مریم نواز شریف کی ایسی تصاویر شیئر کرتی ہیں جسے وہ کوئی ماڈل ہیں ، آج بھی انہوں نے مریم نواز کی ایسی ہی ایک تصویر شیئر کی اور کہا " سٹائل کوئین، مریم نواز شریف"۔
عامر متین نے حنا پرویز بٹ کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "احترام کے ساتھ، آپ مریم نواز شریف کی ایسی تصاویر شیئر کرکے اور انہیں ملکہ یا شہزادی قراردے کر ان کی بطور ماڈل برانڈنگ نہیں کرررہی ہیں، آپ کی مستقبل کی وزیراعظم کو سیاسی ذہانت کے ساتھ پروموٹ کیا جانا چاہیے نا کہ ان کے برانڈڈ کپڑوں اور جوتوں کےساتھ۔
عامر متین نے مزید کہا کہ یہ شہزادی کا برانڈ مریم کے 'ووٹ کو عزت دو' کے نعرے کے ساتھ نہیں جچتا،
ہمارے پاس پہلے ہی کافی رائلٹی موجود ہے۔تاہم آپ روزانہ اعلی فیشن کے لیے اپنے شوق کی پیروی کرنے کے لیے آزاد ہیں لیکن اپنے شیئر کردہ مواد پر بھی توجہ دیا کریں۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی جماعتوں سے خواتین کے کوٹے کو مضبوط سیاسی جڑوں سے وابستہ خواتین سے بھرنے کی امید رکھتے ہیں نا کہ ان سیٹوں کو ڈولیوں، چاچیوں، ماسیوں سے بھرا جائے جیسا کہ زیادہ تر سیاسی جماعتیں کرتی ہیں، ایسی ذہنی بیمار سوچ کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔
عامر متین نے اپنی خواتین ساتھیوں سے اپنے بیان پر معافی بھی مانگی اور کہا کہ میرے اس بیان سے بدگمان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
سینئر صحافی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مریم نواز ایسی پروموشن کو پسند نہیں کرتی ہوں گی، حالانکہ ان کی متعدد تصاویر ایک جیسے پوز میں ہوتی ہیں یا یہ آپ لوگ انہیں خوش کرنے کیلئے کرتے ہوں گے۔
انہوں نے کہا معاملہ جو بھی ہے ایسی پروموشن انہیں سیاسی میدان میں کسی بھی طرح کا فائدہ نہیں دے گی، کیونکہ بینظیر بھٹو کا مقام ان ذہانت کی وجہ سے تھا ان کی بے مثال خوبصورتی کی وجہ سے نہیں۔