محمد یوسف، ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ کو کوچنگ کی ذمہ داریاں مل گئیں

ramizj112h2h.jpg


پی سی بی کے اہم فیصلے۔۔ ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر۔۔ محمد یوسف اور شان ٹیٹ کو بھی اہم ذمہ داریاں مل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر ہوگئے ہیں جبکہ سابق بلے باز محمد یوسف بیٹنگ کوچ اور سابق آسٹریلین کرکٹر شان ٹیٹ کو باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ کو 12 ماہ کیلئے کوچ مقرر کیا گیا ہے۔شان ٹیٹ آسٹریلیا کےخلاف سیریز کی تیاریوں کےدوران قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمےداریاں سنبھالیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1491289657123999748
دوسری جانب عبدالمجید فیلڈنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھاتے رہیں گے۔

محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ ایسے وقت پر مقرر کیا گیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ ہیں۔ ماضی میں رمیز راجہ اور محمد یوسف میں تلخ کلامی ہوتی رہی ہے۔


محمد یوسف نے رمیز راجہ کی کارکردگی پر تبصرہ کیا تھا کہ رمیز محض انگریزی اچھی بولتے ہیں ، وہ کھلاڑی زیادہ اچھے نہیں تھے جبکہ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ محمد یوسف ایک عظیم بیٹسمین نہیں بلکہ ایک خودغرض انسان ہیں اور کبھی بھی پاکستان کے لیے میچ ونر کھلاڑی نہیں رہے۔

ان کا کہناتھا کہ چاہے عالمی کپ کے مقابلے ہوں یا آسٹریلیا اور انگلستان کی وکٹوں پر کارکردگی، یوسف کبھی متاثر کن نہیں رہے۔وہ انکے سامنے بچے ہیں اور تمیز سے بات کیا کریں۔