لندن: نواز شریف کی ایک اور تصویر منظر عام پر آگئی

nawaz.sharif

Minister (2k+ posts)
Untitled-1-42.jpg

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے تاحیات قائد نوازشریف کی لندن میں چہل قدمی کی ایک اور تصویر منظرعام پر آگئی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں اپنے بیٹے کے ہمراہ چہل قدمی کی تصویر سامنے آئی ہے۔ اس سےقبل بھی نوازشریف کی لندن میں چہل قدمی کی تصاویر منظرعام پرآچکی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف عارضہ قلب اور ذیابیطس کے مریض ہیں چہل قدمی اور ہوا خوری ان کی صحت کے لیے مفید ہے۔

اس سے قبل بھی نواز شریف کی لندن میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چائے پینے کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس پر وفاقی وزیر فواد چوہدری سمیت دیگر وزرا نے تنقید کی تھی۔

فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہل خانہ کے ساتھ منظر عام پر آنے والی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کی تصویر ہمارے نظام کا منہ چڑا رہی ہے۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ایک تصویر شیئر کی جس میں میاں نواز شریف لندن میں اپنی بہو اور پوتی کے ہمراہ دیکھے جا سکتے ہیں۔

تصویر کے ساتھ فواد چوہدری نے تحریر کیا کہ یہ تصویر ہمارے نظام انصاف، قانون، انتظامیہ اور عدالتی نظام کا منہ چڑا رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے یہ بھی لکھا کہ تصویریں بتاتی ہیں کہ آخر عوام احتساب کے نظام پر کتنا اعتماد کر سکتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں سرگرمیوں اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاری پر تنقید کی ہو۔

 
Last edited by a moderator:

Pathfinder

Chief Minister (5k+ posts)
this stunt has to be choreographed because they know the lanat they receive from the hardworking Pakistanis there.