فواد چودہری اچھا ہے مگر دعوی ہے بہت " برا" بھی نہیں

SAYDANWAR

Senator (1k+ posts)
پاکستان کی دگرگوں حالت متقاضی ہے کہ اس ملک کو کسی نہ کسی کونے سے اسکا سدھار کیا جانا انتہائی شدت سے شروع کیا جائے ،ایسے سدھار کیلئے سخت افراد کا تقرر کیا جانا بے حد لازم ہے لازم ہے کہ ان محتسب افراد پر کوئی کوئی نیک بے لوث فرد اگر نہ ہوا تو امکان ممکن ہے کہ وہ محتسب " ملک ریاض " سے بڑا قانون کا خریدار نہ بن جائے۔

سنا ہے رواں ہفتے میں جناب فواد چودہری نے ایک بگڑے ہوئے بد تمیز فلمی جگت سے آئے ہوئے نام نہاد صحافی " مبشر لقمان " کی چھت رول کردی'اللہ کا شکر ہے گرچہ یہ کام بہت پہلے شروع ہو جانا چاہئے تھا ویسے آفرین ہے محترم فواد چودہری کو اگر اس مستحسن فعل پر داد نہ دی جائے تو یہ انکی عظمت اور
حوصلہ کو نظر انداز کرنا ہوگا۔

میں فواد چودہری کو نیک فرشتہ تو نہیں مانتا مگر انکے حوصلے اور ہمت کا معترف ضرور ہوچکا ہوں یہ حوصلہ جناب فواد نے دوسری مرتبہ دکھایا اس سے قبل بھی " سمیع ابراہیم تختہ ئے مشق بن چکے ہیں!اگر دیکھا جائے اس موجودہ پاکستان میں تمام افراد کلیتا خراب بھی نہیں کچھ ابھی ایسے ہیں جنکا ضمیر بالکل نہیں مرا ابھی انمیں اچھے برے کی تمیز کچھ باقی ہے۔

مجھے امید ہے کہ بارش کے پہلے قطرے کو بہت پریشانیاں لاحق رہتیں ہیں مگر جب بارش زور پکڑ لیتی ہے تو تمام گند کو بہا کر لے جاتی ہے اور بعد میں آنے والے دن نوید مسرت کے داعی ہوتے ہیں کاش کچھ ایسے دوسرے محب الوطن افراد ان تمام بھیڑوں کی شکل والے بھیڑیوں کی ایسی ہی خاطر مدارات کرنا شروع کریں

تاکہ یہ تمام غنڈے ارسطو بنے کچھ اور روزگا ڈھونڈیں اور ملک مبشر لقمان جیسوں کی "حریم شاہ " جیسی خواتین کی دریافت کو چھوڑ کر ملکی مسائل کے سدباب میں اپنا حصہ ڈالیں۔

مجھے امید ہے مستقبل قریب میں ایسے تھپڑ پڑنا بند نہیں ہونگے اس ہی میں ملک کی فلاح پنہاں ہے۔اللہ تعالی پاکستان میں اچھے کام کرنے والوں کو کامیابی عطا فرمائے۔آمین
 
Last edited: