عمران کی جاری کردہ تصویر میں قائد اور اقبال کیساتھ کون؟

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
535162_2848482_updates.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ ان کے رشتہ دار موجود ہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لندن میں 1932 میں منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان (جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔‘

https://twitter.com/x/status/1029096043726753794
اس کے علاوہ عمران خان نے ایک اور پوسٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عوام کے لیے جشن آزادی کے حوالے ایک پیغام لکھا کہ ’14 اگست 2018: اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامناضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔

https://twitter.com/x/status/1027931669951639552
پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان نے کچھ روز قبل عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس سال یوم آزادی منائیں کیونکہ ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ پوری قوم 14 اگست کو خصوصی طور نہایت اہتمام اور بھرپور جوش و جذبے سے ’یوم آزادی‘ منائے کیونکہ ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں جس میں قائد کے خواب کو تعبیر ملے گی، انشاءاللہ۔‘

https://jang.com.pk/news/535162#_











 

zalirmian

MPA (400+ posts)
عظیم لوگوں کو قوم ہمیشہ فخر کی نگاہ سے ہی دیکھتی رہے گی اور غلیظ لوگ اب جو مرضی کر لیں اِن کو عزت ملنے والی نہیں کیونکہ اللہ نے کئی لوگوں کو تین دفعہ پورے پاکستان کی اور متعدد بار پنجاب کی حکومت عطا فرمائی لیکن غلیظ اور دھوکے باز لوگوں کو اللہ کی عطا کی ہوئی عزت راس نہ آئی۔ اب نئے آنے والوں کو یہ سوچ کر چلنا ہو گا کہ پاکستان نے تو انشااللہ تاقیامت قائم و دائم رہنا ہے لیکن جس نے بھی اِس مملکتِ خداداد کے ساتھ غداری کی وہ ہمیشہ کے لیے ذلیل و خوار ہو جائے گا۔ اللہ تعالی کپتان کو ہمت اور طاقت عطا فرمائے اِن ملک دشمن عناصر سے مقابلہ کرنے کی۔ آمین