عمران خان کس سے لڑیں، کرونا سے یا میڈیا سے؟

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
77906-576112468.jpg

سب سے پہلے تو انتخابات ہوئے جن میں فتح کا یقین عمران خان کے علاوہ پارٹی میں چند ہی لوگوں کو تھا۔ خیر جیت گئے۔ عمران خان کی مہربانی۔ پھر باری آتی ہے کہ دو بڑے صوبے کون چلائے گا؟ تو اس سے قبل کہ بڑے بڑے ستون آپس میں ٹکراتے، خان نے فیصلہ کیا کہ میں خود ہی چلاؤں گا اور اس کا مظاہرہ ہم نے بزدار اور محمود خان کی صورت میں دیکھا۔

ابھی یہ دونوں صوبہ چلانے کے داؤ پیچ سیکھ ہی رہے تھے کہ میڈیا میں زبردست شور اٹھا اور بجائے اس کے کہ لوگ اپنے وزرائے اعلیٰ کو دیکھتے اور ٹی وی انٹرویوز کے ذریعے ان کے بارے میں جانتے، دونوں گھبرا کر اپنی ہی ذات کے حصار میں چھپ گئے۔ اگر سیاستدان اچھی گفتگو کرنا نہ جانتا ہو تو اس کی سیاسی عمر آج کے کمیونیکیشن کے دور میں بہت چھوٹی ہوتی ہے۔

لیکن خیبر پختونخوا میں معاملات قدرے آسان تھے کیونکہ وہاں خان کی ٹیم پہلے سے کام کر رہی تھی۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ ٹیم گذشتہ دو برسوں میں شاذ و نادر ہی کبھی میڈیا پر جلوہ افروز ہوئی اور ہوتی بھی کیسے؟ اگر محمود خان کی کابینہ کے ممبران ٹی وی پر آتے تو اس کا مطلب ہوتا محمود خان کو کریڈٹ دینا جو کہ مقصود نہ تھا لہذا جب معاملات کنٹرول سے باہر ہوئے تو خان نے دو پرانے بڑے ناموں کو سامان باندھنے کا حکم نامہ دیا اور ان کے فرائض دو دوسرے کابینہ ممبران کو سونپ دیے۔

پنجاب میں جتنے بھی اقتدار میں ہیں انہیں تو بالکل ہی یقین نہیں تھا کہ ان کو وزارتیں ملیں گی۔ اس وجہ سے انہیں پہلے چھ ماہ اپنے وزیر ہونے کا یقین کرنے میں لگے اور اس کے بعد بیوروکریسی سے جنگ شروع ہوئی جو اب تک جاری ہے۔ صحت کی وزیر نے کرونا کی وبا پھوٹنے سے پہلے کبھی گوارا ہی نہیں کیا کہ ٹی وی پر آ کر بتا دیں کہ پنجاب میں نو ہسپتال بنائے جائیں گے جن میں چند پر کام شروع بھی ہو چکا ہے۔ ایسے ہسپتال بنانے کا کیا فائدہ جب مریضوں کو پتہ ہی نہ ہو کہ جانا کہاں ہے؟

جن کو بولنا چاہیے وہ بولتے نہیں اور جن کو چپ رہنا چاہیے وہ بولتے ہی چلے جاتے ہیں۔

اب آتے ہیں وفاق کی طرف۔ خان صاحب کے جتنے بھی پرانے ساتھی تھے، وہ سب ایک ایک کرکے سیاست کی نذر ہوتے گئے جس سے پارٹی اور خود وزیر اعظم کمزور لگنے لگے۔ وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں اب شاید ہی کوئی سیاستدان رہ گیا ہو، تمام کی تمام بیوروکریسی ہے یا وہ جن کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ عمران خان اگلا انتخاب جیتیں یا ہاریں، کیونکہ ان کا کوئی حلقہ ہی نہیں جہاں انہیں خود جواب دینا پڑے۔

بارہا تحریک انصاف کے وزرا ٹی وی پر کہہ چکے ہیں کہ حکومت میں آنے کے بعد ہماری کمیونیکیشن کمزور ہو گئی ہے۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ پارٹی کی کوئی ایک لائن نہیں ہے۔ ایک بندہ آ کے ایک بات کرتا ہے تو دوسرا اس سے مختلف بات شروع کر دیتا ہے۔ دوسری وجہ شاید یہ کہ انہیں اگلی بار اقتدار ملنے کے متعلق شکوک و شبہات ہیں، اس لیے انہوں نے بہتر سمجھا کہ جو موقع ملا ہے ایک ہی دفعہ اس کے مزے لوٹ لیے جائیں۔

پارٹی میں جہاں پہلے صرف دو واضح دھڑے تھے، اب بڑھ کر چار پانچ ہو چکے ہیں۔ اس بات کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ پہلے پارٹی کے کسی بھی رکن کے خلاف کوئی بات چھپتی تھی یا ٹی وی پر بولی جاتی تھی تو پوری جماعت اس کے دفاع میں نکل پڑتی تھی۔ یہ مہم ٹی وی پر بھی چلتی تھی اور ٹوئٹر پر بھی۔ آج کی تازہ مثال لی جائے تو وزیر اعظم کے قریب ترین ساتھی زلفی بخاری پر مسلسل تنقید کے نشتر برسائے جا رہے ہیں لیکن پارٹی کے کسی ممبر نے ٹی وی پر اس کا دفاع تو دور ٹویٹ تک کرنا گوارا نہیں کیا، ماسوائے دو عدد اراکین کے جنہوں نے ٹویٹ تب کی جب زلفی پر لگے الزامات کو دو تین ہفتے گزرگئے اور عدالت تک پہنچا۔

انفارمیشن ٹیم کی منصوبہ بندی کا یہ عالم ہے کہ جتنے عمران خان کے مخالف اینکر حضرات تھے، سب کو ایک ہی ملاقات میں اکٹھے بلا لیا گیا اور یوں لگا جیسے یہ ملاقات عوام کو کرونا کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ وزیر اعظم کو قوم کے آگے شرمندہ کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہو۔

اپوزیشن بالکل بجا کہتی ہے کہ تحریک انصاف کو کسی اور سے نہیں خود اپنے آپ سے خطرہ ہے۔ پہلے تو اپوزیشن جماعتیں کرونا وائرس پر سیاست کرتی نظر آئیں پھر آہستہ آہستہ الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافی بھی میدان میں اتر آئے۔

جہاں عمران خان سب کو ہی براہ راست میڈیا پر کرونا وائرس پر بریفنگ دینے کے لیے بلاتے ہیں، چاہے وہ حکومت کے حق میں ہوں یا اس کے خلاف، وہیں کچھ کو اس سنگین مشکل وقت میں بھی میڈیا کی آزادی کی فکر ہے جو کہ پہلے ہی بے لگام ہے۔ اس میں ان کا بھی قصور نہیں کیونکہ عمران خان سے پہلے ان کو کسی نے اتنی عزت نہیں دی کہ بلا کر ہر الٹے سیدھے سوال کا جواب دیا ہو اور وہ بھی ٹی وی پر براہ راست۔

خیر ابھی میڈیا کو سنبھالا ہی جا رہا تھا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت کے سہارے کراچی سے تکا لگنے پر جیتنے والے رکن قومی اسمبلی ایک ویڈیو میں خود وزیراعظم کے غریبوں کو تین ہزار روپے دینے کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔ معلوم نہیں کہ یہ ویڈیو لیک ہو گئی یا جان بوجھ کر کی گئی۔ بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ اندھے کے پاؤں تلے بٹیر کے مصداق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کے خلاف تفتان بارڈر کے معاملے کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک باقاعدہ محاذ کھول دیا گیا۔

اس تمام تر صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے سوچ رہی ہوں کہ وزیر اعظم اب اپوزیشن، میڈیا اور خود تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان جاری کھینچا تانی کے خلاف لڑیں گے یا کرونا وائرس کے خلاف جنگ کریں گے؟

Last edited by a moderator:

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
میرے خیال سے پہلے سیاست ڈاٹ پی کے کے ڈڈوؤں سے لڑ لیں. روز اٹھ کے سب سے پہلا کام عمران خان کی تصویر کی آرتی اتارتے ہیں اور پھر سارا دن کی بورڈ پر اپنا سر مارتے رہتے ہیں
 
knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
I have a solution. I believe Pakistan's blasphemy laws have to be amended.
Joh bhi Hazrat Imran Khan ki shaan may gustaakhee karay usay chorahay per phaansee dee jayay.
Media per khali Siddique Jaan kay program dikhahyay jain. Baaqi saaray journalists koh shoot ker diyah jayay.
I am sick of people on siasat.pk criticizing your highness Imran Khan. Our government should find such people IP address and have them arrested. If they live overseas then our government should ask other government to deport them to Pakistani so they could be punished.
Aisay shakhs pay laanat joh Hazrat Imran Khan kee gustakhee sun ker zindah rahay or kuch nah karay.
 
Last edited:

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
سب کچھ میڈیا کے سر ڈال دو - اگر پچھلی حکومت کو دیکھو تو پانچ سال میڈیا ان کے پیچھے رہا مگر وہ اپنا کام کرتے رہے ان کے پاس شہباز کی شکل میں ایک تجربے کار وزیر اعلی تھا جو ڈینگی ہو ، سیلاب ہو ہر جگہ پوھنچ کر فوری اقدامات کرتا جس سے لوگوں کو لگاتا کہ حکومت ہے - بزدار اور محمود خان ہی ملے تھے دو سو ممبران میں سے - میڈیا کیا کرے آنکھیں بند کر لے گوورنس کے مسلے نہ دیکھائے - نہ بتائے کہ پوری دنیا کہتی ہے ایک ہی حل ہے کہ لاک ڈاون کرے - مودی نے لوک ڈاؤن کر کے قوم سے محافی مانگی اور کہا غریب طبقہ پیسے گا مگر اور کوئی حل نہیں مگر یہاں فوج کو محاملات اپنے ہاتھ میں لینے پڑے شہباز شریف کو بلا کر مشاورت کرنی پڑی - اگر آپ اہل ہوتے تو پہلے ہی بہتر بندوبست کر کے کسی اور کو مداخلت کا موقع نہ دیتے پھر بھی فوجی مداخلت غلط ہے سیاسی قیادت کو اپنے انداز میں مساحل حل کرنے کا موقع چاہئے یہ ان کا حق ہے - یہ مت بولیں وزیر اعلی سیکھ رہے تھے یہ اکیڈمی نہیں ہے ملک کے باییس کروڑ لوگوں کا مہاملہ ہے ایک گیارہ کی کرکٹ ٹیم کی قیادت آپ نا تجربے کار کو دے کر یہ نہیں کہتے کہ سیکھ جائے گا اور یہاں تو کروڑوں لوگوں کی جان و مال کے فیصلے نا تجربے کار اور نا اہل کو کیوں دیں -
 
جی بہت اچھا اور بزدار اور محمود خان کے قصیدے جو چینل نہ پڑھے اسے بند کر دیں میڈیا صرف خان کے ہر فیصلے کو ملک کا فائدہ بتائے اور ہر وقت صرف سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتا رہے - خان صاحب کے فرمودات کو یا تو حدیث کا درجہ دیں نہیں تو قائد اعظم جتنا مقام تو ضرور دیں اور خان صاحب کو قوم کا محسن بتاتے رہیں -
 
Raja Farooq

Senator (1k+ posts)
Kutty bhonkty rehty hyn qafly chalty rehty hyn Allah ny khan ko jis maqsad ky lyy paida kya hy woo pura kr ky dunya sy jyy ga wait and c agar yaqeen nyy too qabristan bhary howy hyn log nisha e ibrat bnn gyy Allah iz best planner khan ky daman prr koi dagh nyy
 
Immu123

Senator (1k+ posts)
Salute to media and judiciary jo her firown govt sey lerti hey isi lye her govt media aur judiacry ko nakam kerney ki kosish kerti hey. Hum awam apney media aur judiacry k sath hein.
 
asus87

MPA (400+ posts)
I have a solution. I believe Pakistan's blasphemy laws have to be amended.
Joh bhi Hazrat Imran Khan ki shaan may gustaakhee karay usay chorahay per phaansee dee jayay.
Media per khali Siddique Jaan kay program dikhahyay jain. Baaqi saaray journalists koh shoot ker diyah jayay.
I am sick of people on siasat.pk criticizing your highness Imran Khan. Our government should find such people IP address and have them arrested. If they live overseas then our government should ask other government to deport them to Pakistani so they could be punished.
Aisay shakhs pay laanat joh Hazrat Imran Khan kee gustakhee sun ker zindah rahay or kuch nah karay.

Ditto Zardari wala solution peesh kia hai bas swap

Hazrat Imran Khan = Emperior Asif Ali Zardai
Siddique Jaan = Hamid Mir
 
asus87

MPA (400+ posts)
Salute to media and judiciary jo her firown govt sey lerti hey isi lye her govt media aur judiacry ko nakam kerney ki kosish kerti hey. Hum awam apney media aur judiacry k sath hein.

Beshak IHC k judges Firaun SC sae lar rahi hai k hum Narcotics aur Murder wale criminals ko reha karne nahi dete.
 
Behrouz27

Minister (2k+ posts)
سب کچھ میڈیا کے سر ڈال دو - اگر پچھلی حکومت کو دیکھو تو پانچ سال میڈیا ان کے پیچھے رہا مگر وہ اپنا کام کرتے رہے ان کے پاس شہباز کی شکل میں ایک تجربے کار وزیر اعلی تھا جو ڈینگی ہو ، سیلاب ہو ہر جگہ پوھنچ کر فوری اقدامات کرتا جس سے لوگوں کو لگاتا کہ حکومت ہے - بزدار اور محمود خان ہی ملے تھے دو سو ممبران میں سے - میڈیا کیا کرے آنکھیں بند کر لے گوورنس کے مسلے نہ دیکھائے - نہ بتائے کہ پوری دنیا کہتی ہے ایک ہی حل ہے کہ لاک ڈاون کرے - مودی نے لوک ڈاؤن کر کے قوم سے محافی مانگی اور کہا غریب طبقہ پیسے گا مگر اور کوئی حل نہیں مگر یہاں فوج کو محاملات اپنے ہاتھ میں لینے پڑے شہباز شریف کو بلا کر مشاورت کرنی پڑی - اگر آپ اہل ہوتے تو پہلے ہی بہتر بندوبست کر کے کسی اور کو مداخلت کا موقع نہ دیتے پھر بھی فوجی مداخلت غلط ہے سیاسی قیادت کو اپنے انداز میں مساحل حل کرنے کا موقع چاہئے یہ ان کا حق ہے - یہ مت بولیں وزیر اعلی سیکھ رہے تھے یہ اکیڈمی نہیں ہے ملک کے باییس کروڑ لوگوں کا مہاملہ ہے ایک گیارہ کی کرکٹ ٹیم کی قیادت آپ نا تجربے کار کو دے کر یہ نہیں کہتے کہ سیکھ جائے گا اور یہاں تو کروڑوں لوگوں کی جان و مال کے فیصلے نا تجربے کار اور نا اہل کو کیوں دیں -

?لطیفے اچھے لکھ لیتے ہو
 
knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
Ditto Zardari wala solution peesh kia hai bas swap

Hazrat Imran Khan = Emperior Asif Ali Zardai
Siddique Jaan = Hamid Mir
Oh no. If you insult PPP then Hazrat Imran Khan will be very angry. Because half of PPP is in PTI. Abhi tobah ker lo. . Aindah aysee ghaltee nahi keejyay gah.
 
Truth matters

MPA (400+ posts)
The bureaucracy and media of this country and even some religious leaders are paid puppets that will serve their foreign masters and have no conscience
 
zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
سب کچھ میڈیا کے سر ڈال دو - اگر پچھلی حکومت کو دیکھو تو پانچ سال میڈیا ان کے پیچھے رہا مگر وہ اپنا کام کرتے رہے ان کے پاس شہباز کی شکل میں ایک تجربے کار وزیر اعلی تھا جو ڈینگی ہو ، سیلاب ہو ہر جگہ پوھنچ کر فوری اقدامات کرتا جس سے لوگوں کو لگاتا کہ حکومت ہے - بزدار اور محمود خان ہی ملے تھے دو سو ممبران میں سے - میڈیا کیا کرے آنکھیں بند کر لے گوورنس کے مسلے نہ دیکھائے - نہ بتائے کہ پوری دنیا کہتی ہے ایک ہی حل ہے کہ لاک ڈاون کرے - مودی نے لوک ڈاؤن کر کے قوم سے محافی مانگی اور کہا غریب طبقہ پیسے گا مگر اور کوئی حل نہیں مگر یہاں فوج کو محاملات اپنے ہاتھ میں لینے پڑے شہباز شریف کو بلا کر مشاورت کرنی پڑی - اگر آپ اہل ہوتے تو پہلے ہی بہتر بندوبست کر کے کسی اور کو مداخلت کا موقع نہ دیتے پھر بھی فوجی مداخلت غلط ہے سیاسی قیادت کو اپنے انداز میں مساحل حل کرنے کا موقع چاہئے یہ ان کا حق ہے - یہ مت بولیں وزیر اعلی سیکھ رہے تھے یہ اکیڈمی نہیں ہے ملک کے باییس کروڑ لوگوں کا مہاملہ ہے ایک گیارہ کی کرکٹ ٹیم کی قیادت آپ نا تجربے کار کو دے کر یہ نہیں کہتے کہ سیکھ جائے گا اور یہاں تو کروڑوں لوگوں کی جان و مال کے فیصلے نا تجربے کار اور نا اہل کو کیوں دیں -

Showbaaz surrendered himself and Dengue was there till 2018..

https://twitter.com/x/status/1242043693152047106

پتہ ہی نہیں لگتا پانچ سال گزر جاتے ہیں: نواز شریف
 
zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
جی بہت اچھا اور بزدار اور محمود خان کے قصیدے جو چینل نہ پڑھے اسے بند کر دیں میڈیا صرف خان کے ہر فیصلے کو ملک کا فائدہ بتائے اور ہر وقت صرف سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتا رہے - خان صاحب کے فرمودات کو یا تو حدیث کا درجہ دیں نہیں تو قائد اعظم جتنا مقام تو ضرور دیں اور خان صاحب کو قوم کا محسن بتاتے رہیں -

https://twitter.com/x/status/1239577156562366464
https://twitter.com/x/status/1244329104037629953
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

بجھیا آپا، اتنا پریشان نہ ہوا کرو اگر خدانخواستہ مٹر دماغ کو سوچ سوچ کر کرونا چپک گیا تو بونگی خان کے پاس تمہاری تیماداری کے لیے وقت بھی نہیں ہوگا ، اس لیے اپنی صحت اور اپنا دماغ بونگی کے غم میں داؤ پر نہ لگاؤ ۔
 
akinternational

Minister (2k+ posts)
CORONA SE LARE...IK ko sirf faisla karna tha, qom inke sath thi...ab log in sahab ke liye dua bhi nahin karrahe. nakaam na-ehel...
............Wahid hal ISLAMI INQELAB, sabr karo......................