عمران خان صاحب ! بس یہ کرڈالیں

سائنسدان

Senator (1k+ posts)
عمران خان صاحب ! بس یہ کرڈالیں

Rauf-Klasra.jpg

جیسے فلم نائیک میں امریش پوری نے انیل کپور کیساتھ کیا تھا کہ انیل کپور کے لیکچر اور بڑبولے پن سے تنگ آکر امریش پوری نے انیل کپور کو ایک دن کا وزیراعلیٰ بنادیا تھا۔ ویسے ہی آپ بھی رؤف کلاسرا کو ایک دن کا وزیراعظم بنادیں تاکہ پتہ چل سکے کہ رؤف کلاسرا کتنے پانی میں ہے۔۔ انیل کپور نے ایک ہی دن جھونپڑ پٹیوں والوں کو فلیٹس دیدئیے تھے، ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا تھا، غنڈوں سے لڑائی کرکے انہیں جیل بھجوایا، کئی افسروں کو نوکریوں سے فارغ کیا، مہنگائی، کم ناپ تول اور ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کی ۔ رؤف کلاسرا اس سے بڑھ کر کرسکتا ہے۔

کلاسرا ایک ہی دن میں پاکستان کے سارے قرضے اتار دے گا، سارے کرپٹ لوگوں کو جیل میں ڈال کر ان سے پیسہ نکال لے گا، پی آئی اے، ریلوے، سٹیل مل، پی ٹی وی اور دوسرے اداروں کو خسارے سے نکال کر منافع میں لے آئے گا۔ اعظم خان جیسے کرپٹ لوگ جو انہیں ناپسند ہیں ان سب کی چھٹی کرادے گا۔ لوگوں کو ایک ہی دن انصاف ملنا شروع ہوجائے گا۔ پاکستان سپر پاور بن جائے گا۔ پاکستان میں سب امیر ہوجائیں گے کوئی غریب نہیں رہے گا۔

بس آپ کلاسرا کو ایک دن کا وزیراعظم بنادیں اور ساتھ ساتھ کلاسرا کو اختیار دیں کہ وہ ارشد شریف، عامرمتین، محمد مالک، ارشاد بھٹی جیسے ہر فن مولا صحافیوں کو وزیر بناسکے ۔ انشاء اللہ ! ایک ہی دن میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا، اگر کلاسرا یہ سب کرے تو آپ کلاسرا کو تاحیات پاکستان کا وزیراعظم بنادیں اور خود صدر پاکستان بن جائیں

 

socrates khan

Councller (250+ posts)
کلاسرا تھوڑا جذباتی پُرش ھے لیکن وہ اس دیمک زدہ نظام کی تباہ حالیوں سے کافی حد تک آشنا ھے.. یقینا وہ عمران خان کی انقلابی مجلس شوری سے بہتر پرفارم کر سکتا ھے..
 

Two Stooges

Chief Minister (5k+ posts)
یہ تو وہ والا معاملہ ہو جائے گا، کہ
ایک دن ملاّ نصیرالدین کے پاس ایک دیہاتی اپنا کوئی مسئلہ لیکر آگیا، ملاّ کافی دیر تک مسئلہ سنتا رہا اور اثبات میں سر ہلاتا رہا، اور
جب ایک طویل بیان کے بعد دیہاتی نے تھوڑا سا تؤقف کیا، اور ملاّ سے مسئلے کا حل دریافت کیا
تو ملاّ نے لب کُشائی کی، کہ مجھے افسوس ہے کہ آپکے مسئلے کا میرے پاس کوئی حل نہیں

دیہاتی انتہائی جذباتی ہوا، اور بولا " واہ ملاّ صاحب، اتنا بڑا عمامہ سر پر پہنا ہے، اور میرے مسئلے کا کوئی حل نکال نہیں سکے" تو
ملاّ نے جھٹ سے عمامہ اپنے سر سے اُتار کر، اُسکے سر پر رکھ دیا، کہ

اب عمامہ تمہارے سر پر ہے، مسئلے کا حل نکالو۔۔۔
 

stoic

Minister (2k+ posts)
رؤف کلاسرا نے دوسری جنگ عظیم میں جس دن سے چرچل كے معاون نے خصوصی کا اوحدا سنبھالا تھا اس دن سے ہی جرمنی کی شکست کا ٹائم اسٹارٹ ہو گیا تھا