شیخ رشید لندن میں کشمیر کا مقدمہ لڑتے ہوۓ

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
شیخ رشید کی لندن کے شاپنگ مال میں خریداری کی تصاویر سامنے آ گئیں، انیل مسرت بھی ہمراہ تھے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف گذشتہ روز لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور احتجاج کیا گیا تھا جس میں شرکت کے لیے کئی حکومتی نمائندے بھی لندن پہنچے۔ ان میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذلفی بخاری اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شامل تھے ۔ ذلفی بخاری کو تو لندن میں ہونے والے احتجاج کی تصاویر اور ویڈیوز میں بھی دیکھا گیا لیکن شیخ رشید کی لندن کے ایک شاپنگ مال میں خریداری کرنے کی تصاویر سامنے آ گئیں جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔


pic_03280_1565940277.jpg._3



ان تصاویر میں شیخ رشید کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ اور قریبی دوست انیل مسرت کو بھی دیکھا گیا جبکہ شیخ رشید کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کو نظر انداز کر کے شاپنگ مال میں خریداری میں مصروف رہے۔

pic_80546_1565939506.jpg._3



pic_cad42_1565939476.jpg._3



سوشل میڈیا صارفین نے شیخ رشید کو اس معاملے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر بیانات دینے والے شیخ رشید نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔


pic_e7350_1565939487.jpg._3



اس حوالے سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو لندن میں منعقدہ مظاہرے میں شرکت کرنا تھی لیکن تھکن کے باعث وہ سفر نہیں کرسکے اورمانچسٹر میں منعقدہ ایک نسبتاً چھوٹے مظاہرے میں شریک ہوئے۔ اس پر بھی عوام نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تھکن کے باعث وہ مرکزی مظاہرے میں شریک نہیں ہو سکے لیکن شاپنگ مال میں خریداری کے لیے گھومتے ہوئے ان کو کوئی تھکن محسوس نہیں ہوئی۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو شیخ رشید احمد کو غیر سنجیدہ بھی قرار دیا اور کہا کہ مودی کے نام بڑے بڑے پیغامات جاری کرنے والے شیخ رشید احمد نے مقبوضہ کشمیر پر اپنی خریداری کو ترجیح دی۔ جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج میں شرکت کرنے کی باری آئی تو شیخ رشید لندن کے مال میں شاپنگ میں مصروف ہو گئے جو کہ قابل افسوس ہے۔

 
Last edited by a moderator:

waseem137

Minister (2k+ posts)
تو اس میں خبر کیا ہے؟؟ شاپنگ کرتا ہے تو کرنے دو بھائی صاحب، کل کو بولو گے فلاں جگہ پہ شیخو کھانا کھا رہا ہے ۔
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
ویسے بھی شیخ رشید باتیں اوقات سے بڑھ کے کرتا ہے، اور کام ایک ٹکے کا نہیں کرتا۔
 

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
تو اس میں خبر کیا ہے؟؟ شاپنگ کرتا ہے تو کرنے دو بھائی صاحب، کل کو بولو گے فلاں جگہ پہ شیخو کھانا کھا رہا ہے ۔

وہ ٹیکس کے پیسوں سے کشمیر کے احتجاج میں شرکت کرنے گیا تھا اور سپانسرز کے پیسوں سے شاپنگ کرکے واپس آگیا
 

kakamuna420

Chief Minister (5k+ posts)
people want everybody to be shahbaz.. money less, kicked out from kids houses and spending time on the bus station. Shareefs have billions but couldn't buy a ice cream of their money. this is Allah's curse on them.
Sheikh rasheed is buying gifts..Good going!
 

kakamuna420

Chief Minister (5k+ posts)
وہ ٹیکس کے پیسوں سے کشمیر کے احتجاج میں شرکت کرنے گیا تھا اور سپانسرز کے پیسوں سے شاپنگ کرکے واپس آگیا
apkay paison say gaya tha. do you have any proofs..
local chor rahay ho
 

Ayaz Ahmed

Senator (1k+ posts)
apkay paison say gaya tha. do you have any proofs..
local chor rahay ho


ثبوت تو خان کے پاس بھی بہت تھے، جو اب پتا نہیں کہاں رکھ کر بھول گیا ہے اور سال پورا ہونے کے باوجود کوئی سزا نہیں ہوئی کسی کو، صرف تفتیش ہی چل رہی ہے۔
 

kakamuna420

Chief Minister (5k+ posts)

ثبوت تو خان کے پاس بھی بہت تھے، جو اب پتا نہیں کہاں رکھ کر بھول گیا ہے اور سال پورا ہونے کے باوجود کوئی سزا نہیں ہوئی کسی کو، صرف تفتیش ہی چل رہی ہے۔
jo ilzaam lagaye tu saboot day
 

Common_pakistani

MPA (400+ posts)
وہ ٹیکس کے پیسوں سے کشمیر کے احتجاج میں شرکت کرنے گیا تھا اور سپانسرز کے پیسوں سے شاپنگ کرکے واپس آگیا
This is also corruption, why some one shopping for your without any interest. Let consider no interest then if he is not minister then how someone allow him to shopping on his/her money.
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
یہ انیل مسرت وہاں وزیر مہمانداری لگا ہوا ہے؟؟
اوکے!!! انیل مسرت اس کے ساتھ ہے ، تو مطلب ٹیکس کا پیسہ لگا ہے ۔ ?سوری میں بھول گیا تھا کہ آپ پٹواری ہو۔
 

Common_pakistani

MPA (400+ posts)
whoever accuse him should show their proof
So the same for others, please be honest. The same argument from NS and AAZ not accepted so why we accept in case of Sheikh Rasheed.
The country only corrupt free, when you have courage to say wrong is wrong even done by IK, AAZ, NS or any J....J...J
Otherwise every one so called ideal remain neat and clean and others are only putting blame.