دنیا نیوز کے اینکر ارشد شریف نے اپنی ٹویٹ میں ارسلان افتخار کے الزامات کے پس منظر میں ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے گندے بیگ میں سے مخالفین کی کردار کشی کے پرانے ہتھکنڈے پھر نکل رہے ہیں ۔اس کام میں کون ماہر ہے؟ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بے نظیر بھٹو کی کردارکشی ہوتی تھی اب عمران خان کی باری ہے۔اگلی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سیاسی کیچڑ اچھالنے کے اگلے مرحلے میں بیڈ رومز کی حفیہ باتیں افشا کی جائیں گی۔
Source
http://www.saach.tv/urdu/1707/