سُر سے سُر ملا کر بھونکنے والے۔۔

jani1

Chief Minister (5k+ posts)

سُر سے سُر ملا کر بھونکنے والے۔
تحریر:جانی

اپریل ، ۳، ۲۰۱۹۔

کچہرے کے ڈھیر پر ہڈیاں اور اپنا رزق تلاش کرنے والے کتوں کے ایک گروپ یا ٹولے کے پاس سے اگر آپ خاموشی سے نکلیں، تو وہ بھی آپ پر اپنا قیمتی وقت برباد کرنا مناسب نہیں سمجھتے اور اپنے کام میں مگن رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک آدھ پاگل طبیعت والا، تھوڑا بہت بھونک کر پھر اپنی دنیا میں گم ہوجاتا ہے۔۔جسے آپ بھی نظر انداز کردیتے ہیں۔۔کہ آپ اس کی زبان میں اسے جواب دینے سے قاصر ہوتے ہیں۔ ۔مگر

بعض اوقات سارے کے سارےسُر ملا کر بھونکنا شروع کردیتے ہیں۔چاہے وہ موٹا ہو یا چھوٹا، تھوڑا مولوی ٹائپ ہو یا لبرل، اور دیسی ہو یا پردیسی،۔ مطلب اس محلے کا ہو یا کسی یار دوست کی سپورٹ میں دور گلی یا سڑک کے موڑ یا کنارے سے اپنے پھیپھڑوں کا زور لگا کر بھونک رہا ہو۔ ۔

ماہرین کتا گیری کی تحقیق سے یہی پتہ چلا ہے کہ ۔۔ ایسا تب ہوتا ہے جب۔۔ آپ یا تو میونسپل ادارے والے ہوں ، اور آوارہ کتوں کو پکڑ پکڑ کر ٹرک میں ڈالنے آئے ہوں۔۔ تاکہ انہیں ایک طرف کو کیا جاسکے۔۔ یا پھر آپ کوئی شریف انسان ہوتے ہو، جو اپنے گھر کوئی گوشت مچھلی وغیرہ کی تھیلی لیئے جارہے ہوں، تاکہ بال بچوں کا پیٹ بھر سکیں۔

پہلی صورت جس میں آپ ان کے شکاری ہوتے ہیں، اس وقت وہ غصے و ڈر کی ملی جُلی کیفیت سے گزررہے ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کا واحد ہتھیار بھونکنا ہی رہ جاتا ہے۔۔

جبکہ دوسری صورت ، جس میں آپ کے ہاتھ میں ان کے مطلب کی چیز ہوتی ہے اور وہ آپ ان سے شئیر کرنے کے بجائے اپنے بچوں کو کھلانے کا سوچ رہے ہوتے ہیں، ۔اس وقت وہ بھوک میں اندھے ہوکر اس مال پر اپنا حق سمجھتے ہوئے آپ پر بھونکتے ہیں۔۔۔۔ مگر۔۔

چونکہ مندرجہ بالا تحقیق کو کیئے گئے کافی عرصہ گزر چکا ہے، اس لیئے اس میں اس تیسری قسم کے بھونکووں کا ذکر موجود نہیں،۔ جو مجھے بھی لائیبریریوں کی الماریوں کے بجائے، ۔ملک کے زرداریوں ، لوہاروں ،صحافتی کباڑیوں، لبرلوں اور پیٹ کا لامحدود رقبہ و سائز رکھنے والے ملاوں کی چیخ و پُکار اور سُر سے سُر ملانے کے فن کو مُلاحظہ کرنے کے بعد سمجھ میں آسکی ہے۔۔یعنی ڈر اور نہ مٹنے والی بھوک کی ملی جلی کیفیت۔۔ اس میں ڈر ہوتا ہے کہ بھوک سے مارے جائیں گے، یا ٹرک میں پھنکوائے جائیں گے۔۔ مگر ہلاک ضرور کیئے جائیں گے۔۔

دو تین روز سے سوشئیل و الیکٹرونک میڈیا پر سُرسے سُر ملا کر جو بھونکا جارہا ہے۔۔ وہ بھی ایک ہی سمت میں ۔۔اس سے پریشان ہونے کے بجائے۔۔ غور کریں کہ ایک ہی وقت میں چاہے وہ مولانا ہو، یا لبڑل پارٹی، نون ہو، اس کی تھوک والی لیلا ہو یا پیپل بالٹی۔۔بدنام زمانہ منصفین ہوں یا ننگے سر والے مفروروں کے انٹرویو لیتے منکر قسم کے اینکرین ہوں۔ سارے ہی ایک یا دو افراد کو ٹارگٹ میں لیئے ہوئے ہیں۔۔وزیر اعظم یا وزیر خزانہ۔۔شاید اس لیئے کہ ۔۔ان میں سے ایک کا کام انہیں ٹرک میں لاد کر ان سے گلیاں صاف کرانا ہے تو دوسرے کے ہاتھ میں وہ خوراک ہے جسے ایک زمانے سے یہ اپنی ملکیت سمجھتے آرہے تھے۔۔مگر اب ان کے بجائے اصل حقداروں تک پہنچنے جارہی ہے۔۔ اس لیئے اتنا بھونکو کہ ایسا ہو نہ سکے۔۔

janiجانی

 
Last edited:

Steyn

Chief Minister (5k+ posts)
God forbid anyone says anything against Kim Jong Imran Khan.

You people should move to North Korea. Media and everybody praises the great leader or they're thrown in a ditch. Even if the great leader makes the country a shithole, nobody dares criticise him for fear of their life. PTI supporters want a life like that worshipping Kim Jong Imran Khan and anyone who dares criticises Khan is the enemy and lifafa and harami.

Exactly the way you want democracy.
 

Educationist

Chief Minister (5k+ posts)
کیا کوئی نونی کتا یہ بتا سکتا ہے کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا
?????
D3AoSikWwAAIwpe.jpg:large
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
God forbid anyone says anything against Kim Jong Imran Khan.

Exactly the way you want democracy.

لمبے قصے نہ کرو۔۔ یہ بتاو۔۔سارے کے سارے ایک ہی سُر میں ایک ہی طرف کو کیوں منہ کیئے ہوئے ہیں۔۔
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
۔" جسے آپ بھی نظر انداز کردیتے ہیں۔۔کہ آپ اس کی زبان میں اسے جواب دینے سے قاصر ہوتے ہیں"۔
اور جو جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔۔کتے پھر یہ سوچتے ہیں۔ ?۔

yelling-at-a-dog-to-stop-barking-doesnt-work-the-948540.png
 

Back
Top