سعودی ولی عہد کی امریکہ کو اپنے ملک کو چین ،روس بلاک کے قریب کرنیکی دھمکی

saudi-11h1h1.jpg



سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکہ صدر جو بائیڈن کی جانب سے سعودی عرب سے دوری اختیار کرنے کے جواب میں اپنے ملک کوچین اور روس کے قریب کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق اقتدار میں آنے کے بعد سے، بائیڈن انتظامیہ نے سعودی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید کی اور ولی عہد شہزادہ محمد سے کنارہ کشی اختیار کی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بائیڈن نے ابھی تک محمد بن سلمان سے ملاقات نہیں کی۔

اسی طرح فروری 2021 میں، امریکہ نے درجنوں سعودیوں پر پابندیاں عائد کیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 2018 میں واشنگٹن پوسٹ کے مصنف جمال خاشقجی کے قتل میں کردار ادا کر رہے تھے۔

وال سٹریٹ جنرل کے مطابق امریکہ کےان اقدامات کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور اہم مشیروں کے درمیان گزشتہ سال اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں امریکہ کو ممکنہ ردعمل اور سعودی عرب کے مستقبل کی خارجہ پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں امریکی انتظامیہ کو خوش کرنے کیلئے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی تجویز سامنے آئی مگر ولی عہد محمد بن سلمان نے اس کومسترد کرتے ہوئے جارحانہ ردعمل دینے کی تجویز دی اور کہا کہ سعودی عرب کو روس اور چین کے ساتھ اتحاد مضبوط کرنے کی دھمکی دینی چاہیے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ولی عہد نے واقعی امریکہ کو چین اور روس کی طرف بڑھنے کی دھمکی دی تھی، لیکن یہ واضح ہے کہ سعودی عرب گزشتہ سال سے چین کے قریب تر ہوا ہے، اور دونوں ملکوں کے درمیان فوجی، ثقافتی اور اقتصادی طور پر تعلقات مزید گہرے ہوگئے ہیں۔
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
لو جی! بن سلمان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آ رہی ہے.

سوال یہ ہے کہ وہاں کون سی پی ڈی ایم کا سہارا لے گا امریکہ؟
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
لو جی! بن سلمان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آ رہی ہے.

سوال یہ ہے کہ وہاں کون سی پی ڈی ایم کا سہارا لے گا امریکہ؟

وہ اپنی عدم اعتماد میں صرف بادشاہت سے ہی فارغ نہیں ہو گا بلکہ اپنی سانسوں سے بھی فارغ کر دیا جائیگا
دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بادشاہت میں ایسا ہی ہوتا ہے . نکالے جانے والے بادشاہ کو کبھی زندہ نہیں چھوڑا جاتا اور یہ بات بن کو بھی پتہ ہے
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)

وہ اپنی عدم اعتماد میں صرف بادشاہت سے ہی فارغ نہیں ہو گا بلکہ اپنی سانسوں سے بھی فارغ کر دیا جائیگا
دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بادشاہت میں ایسا ہی ہوتا ہے . نکالے جانے والے بادشاہ کو کبھی زندہ نہیں چھوڑا جاتا اور یہ بات بن کو بھی پتہ ہے
Ya takht ya takhta