سرفراز ہمیشہ کیلئے سرفراز، سابق کپتان کی زندگی بارے مضمون درسی کتب میں شامل

3sarfrazahmedsubject.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک سرفراز احمد کی سوانح حیات اور ان کے کرکٹ کیریئر کو چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب میں شامل کر دیا گیا۔ کرکٹر کی جانب سے یہ خبر شیئر کی گئی، انہوں نے اس پر سندھ حکومت اور بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سرفراز احمد کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب سے تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔


اِن تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مکمل مضمون سرفراز احمد کے نام سے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ جو کہ اردو کی چوتھی جماعت کی کتاب کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔


سوشل میڈیا پوسٹ پر سرفراز احمد کا لکھنا ہے کہ شکریہ! یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، بطور رول ماڈل ہم بچوں کو سکھانے کی کوشش کرتے ہیں، میں ان کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گا۔

کرکٹر نے سندھ حکومت کے اس اقدام پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ آزادی کے مہینے میں سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مجھے نصاب میں شامل کیا۔

 
Sponsored Link