رؤف کلاسرا کے تنقیدی ٹویٹ پر ادکار شان شاہد کا ردعمل

10klastrrashaanshahid.jpg

پاکستان کے مشہور فلمی اداکار شان نے شاہ محمود قریشی پر تنقید کرنے والےرؤف کلاسراکو کرارا جواب دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرانے ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کے دوران کھینچی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہ محمود قریشی کو چوہدری پرویز الہیٰ کے سامنے ایک ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

رؤف کلاسرا نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کو ابھی بھی بیٹھنے کے آداب زیادہ بہتر انداز میں آتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1508374012870766593
رؤف کلاسرا کی اس ٹویٹر پرردعمل دیتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کے ہیرو شان شاہد نے کہا کہ"بیٹھنے کے آداب تو ہر کوئی سیکھ لیتا ہے، اس وقت ساتھ کھڑے ہونے کے آداب زیادہ ضروری ہیں"۔

https://twitter.com/x/status/1508397066040406022
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ایک تاریخی جلسے"امر بالمعروف" کا انعقاد کیا، سوشل میڈیا پر اس جلسے میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد ستاروں نے عوام کو نا صرف جوش دلایا بلکہ اس جلسے کو موجودہ صورتحال میں ذریعہ نجات بھی قرار دیا۔
 
Citizen X

President (40k+ posts)
Seems like the Pakistani upper class has nothing better to do than to be beefing on twitter all day long.
 
wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
10klastrrashaanshahid.jpg

پاکستان کے مشہور فلمی اداکار شان نے شاہ محمود قریشی پر تنقید کرنے والےرؤف کلاسراکو کرارا جواب دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرانے ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کے دوران کھینچی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہ محمود قریشی کو چوہدری پرویز الہیٰ کے سامنے ایک ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

رؤف کلاسرا نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کو ابھی بھی بیٹھنے کے آداب زیادہ بہتر انداز میں آتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1508374012870766593
رؤف کلاسرا کی اس ٹویٹر پرردعمل دیتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کے ہیرو شان شاہد نے کہا کہ"بیٹھنے کے آداب تو ہر کوئی سیکھ لیتا ہے، اس وقت ساتھ کھڑے ہونے کے آداب زیادہ ضروری ہیں"۔

https://twitter.com/x/status/1508397066040406022
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ایک تاریخی جلسے"امر بالمعروف" کا انعقاد کیا، سوشل میڈیا پر اس جلسے میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد ستاروں نے عوام کو نا صرف جوش دلایا بلکہ اس جلسے کو موجودہ صورتحال میں ذریعہ نجات بھی قرار دیا۔
گلسڑا کو شاہ محمود کے ٹٹوں کی اتنی ٹینشن کیوں ہو رہی ہے؟​
 
RealPeople

Minister (2k+ posts)
First of all, i don't see any problems with sitting style. I have not seen any etiquette rules which does not allow sitting cross over. What is RK problem?