دمدار ستارے پر پہلی بار اترنے کی کوشش

barca

Prime Minister (20k+ posts)
اگر ستارے کی دم قابو آگئی تو سمجھو ستارہ بھی قابو آگیا
پھر یہ جملہ بھی حقیقت بنے گا
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
 

ziakhan

MPA (400+ posts)
اگر ستارے کی دم قابو آگئی تو سمجھو ستارہ بھی قابو آگیا
پھر یہ جملہ بھی حقیقت بنے گا
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

:lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol:
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
They have done it ...

http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2014/11/141113_philae_comet_landing_wait_zs

[h=1]فیلے‘ کے قدم دمدار ستارے پر جم گئے[/h]
  • ایک گھنٹہ پہلے
شیئر
فیلے کی جانب سے بھیجی گئی اس پہلی تصویر میں ستارے کی سرمئی سطح دیکھی جا سکتی ہے بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ زمین سے 50 کروڑ کلومیٹر دور واقع دمدار ستارے پر اترنے والا ’فیلے‘ نامی تحقیقی روبوٹ اب سطح پر مستحکم ہوگیا ہے۔
اس سے پہلے معلوم ہوا تھا کہ وہ سطح پر درست طریقے سے قدم نہیں جما سکا تھا۔
فیلے نے مستحکم ہونے کے بعد اب تصاویر بھیجنا شروع کر دی ہیں، جنھیں روشنی کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے زمین تک پہنچنے میں 27 منٹ لگتے ہیں۔
روبوٹ سے موصولہ سابقہ ڈیٹا سے معلوم ہوا تھا کہ پہلی بار دمدار ستارے کی سطح پر اترنے کے بعد چمٹنے میں ناکامی کے بعد اس نے اترنے کے لیے کم از کم کوششیں کی تھیں۔
فیلے سے حاصل شدہ ڈیٹا کے مطابق اترنے کے عمل کے دوران یہ کم از کم تین مرتبہ اچھلا تھا کیونکہ اسے ایک جگہ پر ٹکنے میں مدد دینے والے ہارپون صحیح طرح سے کام نہیں کر سکے تھے۔
روبوٹ نے دمدار ستارے پر تاریخی لینڈنگ کے عمل سے قبل اس کی خاکستری اور سرمئی رنگ کی برفانی سطح کی تصاویر ارسال کی تھیں۔
یورپی خلائی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایک دہائی طویل سفر کے بعد دمدار ستارے پر روبوٹ کا اترنا انسانیت کے لیے ایک ’بڑا قدم‘ ہے۔
جان جیکوئس ڈورڈین نے کہا کہ ’یہ صرف یورپی خلائی ادارے کے لیے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لیے ایک عظیم دن ہے۔‘
فیلے پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بج کر پانچ منٹ پر دمدار ستارے کی سطح پر اترا اس خلائی مہم کا مقصد ساڑھے چار ارب سال قبل نظام شمسی کی تشکیل کے بارے میں چند سربستہ رازوں سے پردہ اٹھانا ہے اور سائنس دانوں کو امید ہے کہ دمدار ستارے کی سطح کے تجزیے سے اس عمل میں مدد ملے گی۔
یہ دمدار ستارے اس وقت سے سورج کےگرد گردش کر رہے ہیں جب سے نظامِ شمسی وجود میں آیا ہے۔
واشنگ مشین جتنا بڑا یہ روبوٹ بدھ کو گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق آٹھ بج کر 35 منٹ پر روزیٹا نامی خلائی جہاز سے 67 پی/چوریوموف جیراسیمینکو نامی دمدار ستارے کی طرف چھوڑا گیا۔
سات گھنٹے سفر کے بعد فیلے پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بج کر پانچ منٹ پر دمدار ستارے کی سطح پر اترا۔
روبوٹ سے حاصل ہونے والے ابتدائی ڈیٹا کے مطابق یہ ڈیڑھ انچ تک ستارے کی سطح میں دھنس گیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کی بیرونی سطح نرم ہے۔
جرمن خلائی ادارے کے مطابق فیلے کے پہلی مرتبہ اترنے اور پھر اچھل کر دوبارہ اترنے کے درمیان دو گھنٹے جبکہ دوسری مرتبہ اچھل کر اترنے کے درمیان دس منٹ کا وقفہ تھا
فیلے کے چار کلومیٹر چوڑے دمدار ستارے کی سطح پر موجودگی کے بارے میں بے یقینی پائی جاتی ہے فیلے کے ستارے پر اترنے کے عمل کے دوران اس کے اچھلنے کے امکانات موجود تھے لیکن اس کا مطلب اس کے ہارپونز اور تھرسٹر کی ناکامی ہے جن کا کام اسے سیارے پر مضبوطی سے جوڑے رکھنا تھا۔
اگر یہ روبوٹ صحیح طریقے سے کام کرنے میں کامیاب رہتا ہے تو وہ 67پی نامی دمدار ستارے پر کئی ماہ تک تجربات کرے گا۔
روبوٹ پر ڈرلز مشینیں، کیمرے اور سینسرز نصب ہیں اور ان کی مدد سے وہ دم دار ستارے کے ماحول، زندگی کے آثار، گیسوں، درجۂ حرارت سمیت مختلف عوامل کا جائزہ لے گا۔
یہ نہ صرف اس کی سطح کا کیمیائی تجزیہ کرے گا بلکہ اس کی اور ستارے کی فضا کی تصاویر بھی بھیجے گا۔
یہ مشن یورپی خلائی ایجنسی (ایسا) کا اب تک کا سب سے پیچیدہ مشن ہے۔ اسے سنہ 2004 میں لانچ کیا گیا تھا اور اپنے سفر کے دوران یہ سال 2008 اور 2010 میں دو شہابیوں راک سٹینز اور لوٹیٹیا کے پاس سے گزرا تھا۔
دمدار ستارہ 67 پی/ چریوموو گراسیمنکو جسے ’ڈرٹی سنو بال‘ کا نام بھی دیا جاتا ہے، نظامِ شمسی کے وجود میں آنے کے وقت کے اجزا پر مشتمل ستارہ ہے اور اس سے حاصل ہونے والی معلومات سے ماہرین 4.6 ارب سال پہلے کے اجزا کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
 

Saeed4Truth

Minister (2k+ posts)
اگر ستارے کی دم قابو آگئی تو سمجھو ستارہ بھی قابو آگیا
پھر یہ جملہ بھی حقیقت بنے گا
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
:lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol:
 

P4kistani

Minister (2k+ posts)
Ap ki biryani wali thread kahan chali gie ?
اگر ستارے کی دم قابو آگئی تو سمجھو ستارہ بھی قابو آگیا
پھر یہ جملہ بھی حقیقت بنے گا
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
141112125635_rosetta_nave_640x360_epa_nocredit.jpg


141112144006_rosetta_640.jpg


141112072145_rosetta___640x360_ap_nocredit.jpg


141112222303_commet_624x351_na_nocredit.jpg


141112224620_sp_philae_624x351_afp.jpg
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
Barca Dhum lagna bhool gaya hoga

jab tyaar ho jaey to aik plate idhar bhee bhej dena ...subha bhooka aaya hoon kaam pe...dair ho gayee thee :( ..aor mazay ki baat k ghar se paisay laana b bhool gyaa to buy some food from staff canteen.
 

P4kistani

Minister (2k+ posts)
paiyeaan adataan chut jaan tai waris shah joutha paai janda..

ay school waliya rangbazia.. alaay v nhi chadiyaaan..
CANTEEN se naak tiki lay do.. Mere paise aj ghar reh gy..

...
chal aj apna mobile vaich..api v khaa tai sanu v khawaaa
(bigsmile)
jab tyaar ho jaey to aik plate idhar bhee bhej dena ...subha bhooka aaya hoon kaam pe...dair ho gayee thee :( ..aor mazay ki baat k ghar se paisay laana b bhool gyaa to buy some food from staff canteen.
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
paiyeaan adataan chut jaan tai waris shah joutha paai janda..

ay school waliya rangbazia.. alaay v nhi chadiyaaan..
CANTEEN se naak tiki lay do.. Mere paise aj ghar reh gy..

...
chal aj apna mobile vaich..api v khaa tai sanu v khawaaa
(bigsmile)

khabardaar jo meray mobile ko kuch kaha ... khud bhooka mar jaaon gaa ...per apna Insaf Phone na kabhee kissi ko doon gaa na baichnay kaa sochoon gaa.

iss video mein hai mera Insaf Phone :)

 

P4kistani

Minister (2k+ posts)
Candy Crush k kaun se level per ho (bigsmile)
khabardaar jo meray mobile ko kuch kaha ... khud bhooka mar jaaon gaa ...per apna Insaf Phone na kabhee kissi ko doon gaa na baichnay kaa sochoon gaa.

iss video mein hai mera Insaf Phone :)

 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
Candy Crush k kaun se level per ho (bigsmile)

Dharnay se pehlay 170 pe thaa ... jab se dharna shuru huaa hai ... na candy crush khaili kabhee, na he koi movie dekhi ... subho office aata hoon yahan kaam ke saath saath iss forum pe updates dekhta rehta hoon aor Khan sahab ki speeches sunta hoon .. sham ko ghar jaa ke baki ki speeches ya updates check kerta hoon sath khana bana ke doosri part time job pe chala jata hoon ... jo k abhee recently shuru ki to support PTI.

ab time he nahee miltaa khailnay kaa. Angry Khan k 7th level pe hoon :lol:

how abt you ???
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)

(serious)ابھی کوشش کی جارہی ہے اترے نہیں میری تمام آسٹروناٹس سے اپیل ہے کہ براۓ مہربانی دم پر نہ اتریں کیونکہ وہ ستارے کے سلنسر سے نکلنے والا دھواں ہے