حکومت لینے میں اگر آئین کے خلاف سازش ثابت ہو تو سولی پر لٹکا دیں، شہبازشریف

2pmshehbadawa.jpg

وزیراعظم شہبازشریف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ ملک کے خلاف بدترین سازش ہے آج تک کسی نے اپنے ملک کے خلاف ایسی سازش نہیں کی۔ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ میں نے آئین کے خلاف سازش کر کے حکومت لی ہو تو مجھے سولی پر لٹکایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارہ کہو بائی پاس ساڑھے 5 کلو میٹر کا منصوبہ ہے، آج ہم ایک عظیم عوامی منصوبےکا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، اس منصوبے کا ٹھیکہ شفاف انداز میں این ایل سی کو دیا ہے، منصوبہ 4 ماہ میں مکمل کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔


وزیرعظم نے منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سابقہ ادوار میں ایسے منصوبے 2 سے ڈھائی ماہ میں مکمل ہوتے رہے ہیں، منصوبے کا تعمیری معیارمثالی ہونا چاہیئے، کوشش کی جائے گی کہ منصوبے کے تخمینے میں کمی کی جائے۔

سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہبازشریف نے کہا عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں، بڑے بھائی کی قیادت میں 40 سال عوام کی خدمت کی، میں نے عمران خان جیسا جھوٹا اور غیر ذمہ دار آدمی زندگی میں نہیں دیکھا، عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹ میں ڈوبا ہوا ہے اور قوم کو دھوکا دے رہا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان دن رات ملک کے خلاف سازش کرتے رہے، انہوں نے پوری اپوزیشن کو غدار قرار دے دیا، عمران خان نے جھوٹ بولا اور قومی وقار داؤ پر لگایا، ان کا امپورٹڈ حکومت کا بیانیہ پاش پاش ہوگیا۔ عمران خان کی آڈیولیک میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ آڈیو لیکس سےعمران خان کی سازش بےنقاب ہوگئی، آڈیو لیکس میں ثابت ہوگیا کہ عمران خان کیسے اپنے سیکرٹری کو جھوٹی سازش بنانے کا کہہ رہا ہے، آڈیولیک سے قبل بھی لوگ جانتے تھے کہ سائفر میں کوئی حقیقت نہیں۔

شہبازشریف نے کہا عمران خان نےاداروں میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی، ان کے جھوٹے بیانیے نے عوام کے 5 مہینے ضائع کردیے، آج تک کبھی کسی نے اپنی قوم کے خلاف ایسی سازش نہیں کی، ان کی غلط خارجہ پالیسی کی وجہ سے دوست ممالک ناراض ہوئے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، جس نے ملک میں تباہی مچادی اور عمران خان سیاسی جلسے کرتا رہا، عوام خدمت اور فراڈ میں فرق کو پہچانیں، ہم پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، عظیم بنائیں گے، اپنی ذات اور اختلافات سے بالاتر ہوکر مل کے ملک کی ترقی کے لئے کام کریں۔
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
شریف خاندان کی ہسٹری ہے کہ یہ لوگ بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن جب ان میں سے کوئی مر جائے تو وارثین اس کا چہرہ چھپاتے پھرتے ہیں

باقی آپ ای حساب لا لو
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Tu pehlay hi suli par latka howa ha jab tak saray cases khatam nahi ho jatay..
Gov mein ana sazish thi.NRO 2 lenay ke lia kiyo ke tumharay pass single majority bhi nahi thi..ye dramay sirf patwario ko sunaya karo.
 

Will_Bite

Chief Minister (5k+ posts)
If this guys words ever started coming true, his name would be changed a million times, and hed be hung a billion times.
har speech mein wohi bakwas....gareban sey pakar lena, siyasat chor doon ga, sooli pey latka dena...Utterly clownish
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
سولی کی طرف ایک لفظ بھی کسی کے منہ سے ایک لفظ بھی نکلا تو پی ڈی ایم کے پیرو جواں نے ہسپتالوں میں مریضوں کا حق مارنے کو کمرے بک کر لینے ہیں بے حد سالوں تک
 

hello

Minister (2k+ posts)
یہ لوگ الحمداللہ الحمد اللہ کہ کر وہ وہ جھوٹ بولتے ہیں کہ خدا کی پناہ
 

AbbuJee

Minister (2k+ posts)
اس ڈرامے باز حرام خور کی باتیں سن لو ۔۔۔۔۔

زرداری اگر تمھہں سڑکوں پر نا گسیٹا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔

تو نوتھیوں کا حرام خور باپ ہے اب نام؟؟؟؟؟

🤣
 
Sponsored Link