حامد میر کے جھوٹے اور پروپیگنڈا کالم کا پوسٹ مارٹم

Aashoor Asim

Councller (250+ posts)
آج حامد میر نے اپنے کالم میں وہ جھوٹ اور پروپیگنڈا لکھا ہے کہ خدا کی پناہ یہ صحافت کس گٹر میں بہہ رہی ہے

موصوف نے حبِ نوازشریف میں وہ وہ جھوٹ گھڑے ہیں کہ پڑھنے والوں پر گھڑوں پانی پڑ گیا ہے۔ حامد میر نے آج کے کالم میں لکھا کہ "13جولائی کا دن پاکستان میں جمہوریت اور آئین و قانون کے لئے ایک سیاہ دن تھا۔"

ایسی بات کوئی پاکستان کا دشمن تو کہہ سکتا ہے لیکن کوئی پاکستان کا دوست ہرگز نہیں کہہ سکتا کیونکہ 13 جولائی پاکستان کا ایک تاریخ ساز دن تھا جب پاکستان کے ایک طاقتو ترین شخص کو ہتھکڑی لگی جس پر کرپشن، منی لانڈرنگ اور آمدن سے بڑھ کر اثاثے رکھنے کا جرم ثابت ہوا اور اس کو اپنی صفائی کے لیے بے شمار موقع دیے گئے لیکن وہ آج تک ایک بھی گواہ پیش کرنے میں اور منی ٹریل دینے میں ناکام رہا۔

اگر ایسے کرپٹ ترین اور خائن شخص کو ہتھکڑی لگنا جمہوریت اور آئین و قانون کے لیے سیاہ دن تھا تو پھر اس جمہوریت اور آئین و قانون کی بساط ہی لپیٹ دینی چاہیے کیونکہ جو جمہوریت اور آئین و قانون پیتنیس سال حکومت کرنے والے سے اس کا مواخذہ نہ کر سکے تو پھر ایسے نظامِ سیاست پر ہی لعنت ہے۔ حامد میر کو یہ دن سیاہ تو لگے گا ہی کیونکہ یہ وہی شاہوں کے نمک خوار ہیں جن کی یہاں دیہاڑیاں لگی ہوئی ہیں۔

حامد میر نے صریحاً جھوٹ لکھا کہ "نواز شریف کے ساتھ ابوظہبی سے لاہور آنے والے صحافیوں کے ساتھ ائیر پورٹ پر سیکورٹی کے اداروں نے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔ منیزے جہانگیر نے نواز شریف کے ساتھ ہونے والی دھکم پیل کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرنے کی کوشش کی تو ایک سیکورٹی اہلکار نے اپنا پستول نکال لیا۔"

ساری دنیا نے لائیو کوریج کے دوران دیکھا کہ سیکورٹی تھریٹس کی وجہ سے رینجرز اور نیب کے اہلکار اندر گئے اور بغیر کسی دھکم پیل کے انہوں نے نوازشریف اور مریم نواز کو حراست میں لے لیا اور اگر کسی اہلکار نے کسی پر کوئی پستول نہیں تانا کیونکہ نوازشریف کی شدید ترین خواہش تھی کہ ان کے ساتھ بدتمیزی ہو یا بال پکڑ کر کھینچا جائے تا کہ وہ اپنے بین الاقوامی دوستوں کو وہ تصویریں دکھا کر اس کو سیاسی رنگ دے سکیں لیکن رینجرز اہلکار نے نہایت احترام کے ساتھ ان کو حراست میں لے کر تمام تر خدشات کا قلع قمع کر دیا اور شاید حامد میر اسی وجہ سے سیخ پا ہو رہے ہیں کہ انہوں نے جو سوچا تھا وہ نہ ہو سکا۔

حامد میر نے یہ بھی لکھا کہ "نوازشریف کے خلاف دو ریفرنسز کی سماعت جیل کے اندر ہوگی، یہ غیر قانونی ہے"۔

اس پروپیگنڈے اور پریشر کی وجہ صرف یہ ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز چاہتے ہیں کہ ان کی پیشیاں نیب عدالت میں چلتی رہیں تا کہ یہ لوگ وکٹری کے سائن بنا کر باہر جائیں اور عوام کے سامنے پھر سے جھوٹ بولیں اور سیاسی انتشار پیدا کر سکیں لیکن اگر سماعتیں جیل کے اندر ہوتی ہیں تو ان کی امیدوں پر پانی پڑ جائے گا۔ اور حامد میر یہاں پر صرف اپنا لفافہ حلال کر رہا ہے اور کچھ نہیں۔

اور سب سے آخر میں حامد میر نے خفیہ اداروں پر بغیر کوئی ثبوت پیش کیے یہ الزام لگایا ہے کہ خفیہ ادارے ایک نئی آئی جے آئی بنا کر عمران خان کو اس کا سربراہ بنا رہے ہیں۔ یہ وہ پروپیگنڈا اور جھوٹ ہے جو ہم پچھلے دس سالوں سے مسلسل سنتے آ رہے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے پچھلے دس سالوں میں بہترین اپوزیشن کر کے اپنی اہلیت اور قابلیت دکھا دی ہے اور نون لیگ اور پیپلزپارٹی مسلسل جھوٹ اور منافقانہ سیاست کی وجہ سے عوام میں ایکسپوز ہو چکے ہیں۔ حامد میر کو اپنی اس خبر کا ثبوت پیش کرنا چاہیے ورنہ ہم یہ مان لیں گے کہ حامد میر نے خود پر قاتلانہ حملے کی طرح اس بات کا بھی جھوٹا الزام آئی ایس آئی پر لگایا ہے۔

حامد میر یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، آج ہم تمہارے ایک ایک جھوٹ، پروپیگنڈے اور لفافے کو بے نقاب کر کے عوام کے سامنے رکھ دیں گے۔ تم جتنے جھوٹ بولو گے ہم اتنا ہی سچ لکھیں گے۔۔۔۔۔!!۔

تحریر و تجزیہ: عاشور بابا
Join my facebook page - AashoorBaba
arshad.jpg
 
Last edited by a moderator:

Reason

Minister (2k+ posts)
Let me ask all the PTIans, what sort of deal have you made with establishment? Do you think establishment will keep you as their lapdog for long?
 

Walter

Senator (1k+ posts)
Once Imran Khan forms Govt. He should take care of these fake journalists who twist facts and do propaganda. There should be very strict accountability of these so called journalists.
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
The State Bank of Pakistan (SBP) on Monday released the debt data till May 2018, which also marked the end of five-year tenure of the PML-N government.Since 1947, all successive governments, including the two PML-N administrations, took the central government’s debt to Rs14.4 trillion whereas the PML-N, in its last five-year tenure, added another Rs9.4 trillion, throwing the country into a deep debt trap.


Alarming Situation for Pakistan:

Pakistan's 70 Years Loan = 14.4 trillion Rs.
Loan in just 5 years (PML-N tenure) = 9.4 trillion Rs.

Since 1947, all successive governments, including the two PML-N administrations, took the central government’s debt to Rs14.4 trillion whereas the PML-N, in its last five-year tenure, added another Rs9.4 trillion, throwing the country into a deep debt trap.


حامد میر کے مطابق سازش ہی سازش
 

Truthstands

Minister (2k+ posts)
یہ وہ جوٹھا ہے جو ماں کے پیٹ سے جوٹھا پیدا ہوا ہے . یہ میڈیا کی طوائف ہے بے ایمان لوگ ہیں. اس غدّار پر امریکی انویسٹمنٹ ہے

صحافی کا کام ہوتا ہے عوام کے فائدے کے لے سہی خبر دینا پر یہ خبروں کو اپنے فائدے کے لیے استمال کرتے ہیں .
 

Ali-NZ

Minister (2k+ posts)
‏"جیل میں بھی اپنی جہدوجہد جاری رکھوں گا"۔ نواز شریف

‏ قیدیوں کو اپنے اپنے سامان کے لالے پڑ گئے۔
 

karachii

Minister (2k+ posts)
Let me ask all the PTIans, what sort of deal have you made with establishment? Do you think establishment will keep you as their lapdog for long?

The deal is that army will sent platoons and brigade to PTI jalsas so they looks massive and PTI will whip patwaris ASSES after winning elections