ثانیہ مرزا بھارت کی شکست بھول کر شعیب کیلئے خوش،سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

1sania%20shoaib.jpg

پاکستانی بلے باز شعیب ملک نے گزشتہ روز سپر12 مقابلوں میں سکاٹ لینڈ کے خلاف 18 گیندوں 6 چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کی تیز ترین ففٹی اسکور کی۔ جس سے انہوں نے بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول کا ریکارڈ برابر کردیا۔ کے ایل راہول نے بھی یہ ریکارڈ حال ہی میں اسکاٹ لینڈ کے ساتھ میچ میں بنایا تھا۔

شارجہ میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 190 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست ہو گئی۔ ٹی 20 آئی سی سی ورلڈ کپ میں اتوار کو ہونے والے دونوں میچز اس لیے بھی اہم تھے کہ پاکستانی شائقین نے اپنی ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کیخلاف جیت سے قبل روایتی حریف بھارت کا سفرختم ہوتے دیکھا۔

اس موقع پر شعیب کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی انہیں داد دینے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم سے وائرل ہونے والی متعدد تصاویراور ویڈیوزمیں ثانیہ کو شعیب کیلئے کھڑا ہو کر انہیں سراہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذان کی توجہ بھی بابا کی اس جیت کی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔ بہترین کارکردگی دکھانے پرشعیب کیلئے کھڑے ہو کرتالیاں بجانے والی ثانیہ کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں بھارتی ہار کو بھول کر شعیب ملک کی پرفارمنس اور اس سے بڑھ کر پاکستان کی جیت پر خوش ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1457529138168881157
https://twitter.com/x/status/1457587254944309249
https://twitter.com/x/status/1457617390607405056
https://twitter.com/x/status/1457597539079757831
https://twitter.com/x/status/1457612943961563141
https://twitter.com/x/status/1457531841179701251
https://twitter.com/x/status/1457372690269024264
https://twitter.com/x/status/1457401790589198344
https://twitter.com/x/status/1457369574173777923
https://twitter.com/x/status/1457375120780107781