امریکی ریاست مسی سپی میں طیارہ ہائی جیک،پائلٹ کی جہازکومال پرگرانے کی دھمکی

13%D8%A6%D8%B3%D9%BE%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%86%D8%B9%DA%BE%DB%8C%D8%AC%D8%A7%DA%86%DA%A9.jpg

امریکی ریاست مسی سپی کے شمال میں ایک طیارہ ہائی جیک کرنے کے بعد پائلٹ نے والمارٹ سٹور پر گرانے کی دھمکی دے دی۔ سپرسٹور کو خالی کروا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوپیلو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل فیس بک اکائونٹ میں ایک پوسٹ میں بتایا گیا امریکی ریاست مسی سپی کے شمال میں ایک طیارہ ہائی جیک کرنے کے بعد پائلٹ نے نائن ون ون پر کال کر کے والمارٹ سٹور پر گرانے کی دھمکی دی ہے۔ سپرسٹور کو خالی کروا لیا گیا۔


پولیس حکام نے مسی سپی کے شہریوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ٹوپیلو پولیس ڈیپارٹمنٹ اور علاقے میں موجود تمام ایمرجنسی سروسز الرٹ پر ہے۔ پولیس حکام نے تمام سٹورز اور پٹرول پمپ کروا دیئے اور اعلان کیا کہ شہری اس علاقے سے اس وقت تک دور رہیں جب تک کہ صورتحال خطرے سے باہر نہ ہو جائے۔

https://twitter.com/x/status/1566047859920834561
بین الاقوامی خبررساں ادارے ڈسکلوز ٹی وی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر طیارے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ابھی - پائلٹ نے مسی سپی کے علاقے ٹوپیلو میں ایک ہائی جیک طیارے کو والمارٹ میں گرانے کی دھمکی دی ہے۔ویڈیو میں 3ٹن وزنی سفید رنگ کے بیچ کرافٹ کنگ ایئر ٹوئن انجن والے طیارے کو ٹوپیلو کے قریب نچلی پرواز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1566087185320878080
ڈسکلوز ٹی وی نے ٹویٹر پر طیارے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: طیارہ میدان میں اتر گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم زندہ اور زیر حراست ہے۔

پولیس حکام نے بین الاقوامی خبررساں ادارے "دی ایسوسی ایٹڈ پریس" کو بتایا کہ طیارہ چوری ہوا تھا اور اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے طیارہ گرانے کی دھمکی دینے والا پائلٹ کہیں مقامی ہوائی اڈے کا ملازم تو نہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی سمیت متعدد وفاقی ایجنسیاں بھی تحقیقات میں شامل ہو چکی ہیں اور محرک جاننے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
تفتیش کار پرواز کے راستے کی نگرانی جاری کرتے ہوئے پائلٹ کے ساتھ رابطے میں تھے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے صبح 8 بجے کے فوراً بعد بتایا تھا کہ طیارہ ٹوپیلو کے ارد گرد کی فضائی حدود سے نکل گیا تھا اور قریبی بلیو اسپرنگس میں ٹویوٹا کے ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قریب پرواز کر رہا تھا اورایک آن لائن فلائٹ ٹریکنگ سروس نے جہاز کو آسمان میں گھومتے ہوئے دکھایا۔ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پائلٹ کا مقصد کیا تھا اور وہ کیوں والمارٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ ملزم زندہ اور زیر حراست ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔