اليکشن 2018 - افغان عوام کی آواز دبانے کی بہیمانہ کوشش

Shanzeh

Minister (2k+ posts)

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

43417909770_14c07950c7_b.jpg

ہلمند صوبے ميں خود کش حملہ – 32 سالہ اميدوار سميت 8 شہری ہلاک۔

يہ حملے افغان عوام کو ان کے جمہوری حقوق سے محروم کرنے کی بزدلانہ کو شش ہيں۔

طالبان کی جانب سے انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے ليے مزيد تخريبی کاروائيوں کی دھمکی

دہشت گردوں نے ايک بار پھر عوام پر دہشت اور خوف کے ذريعے اپنی مرضی مسلط کرنے کی اپنی حکمت عملی اور ترجيح واضح کر دی ہے۔

ايک جانب تو وہ معاشرے کی مجموعی بہتری کے ليے اپنی نام نہاد جدوجہد کے حوالے ديتے ہيں ليکن دوسری جانب عام لوگوں پر جبر، ظلم اور تشدد کے ذريعے حکومت کرنے کو درست قرار ديتے ہيں۔

عراق، پاکستان اور ديگر کئ ممالک کے بعد اب افغانستان ميں بھی انتخابی عمل سے پہلے اور اس کے دوران دہشت گردوں کی دھمکياں اور حملے يہ واضح کرتے ہيں کہ پرتشدد انتہا پسند عوامی راۓ سے کس قدر خائف رہتے ہيں۔

دہشت گرد تنظيميں بخوبی واقف ہيں کہ ايک ايسی سوچ يا فلسفہ جو نا صرف يہ کہ تشدد کی ترغيب دے بلکہ کم سن بچوں کو خودکش بمبار بنا کر ہتھيار کے طور پر استعمال کرنے کو درست قرار دے وہ مذہبی ثقافتی يا روايتی وابستگيوں سے قطع نظر کبھی بھی عوامی پذيرائ حاصل نہيں کر سکتی ہے۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
امریکا کو اندیشہ ہے روس نے سابقہ انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی
امریکا کو ڈر ہے چین مستقبل میں ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گا

امریکا کہتا ہے افغانستان اور عراق میں اس کی براہراست مداخلت کے دوران ہونے والے انتخابات عوام کی آواز ہیں

tenor.gif
 
يہ دعوی کرنا کہ امريکی حکومت کا افغانستان ميں انتخابی عمل پر کسی بھی قسم کا کنٹرول يا اثرورسوخ ہے، حقائق اور منطق کی نفی کے مترادف ہے۔

جب لاکھوں افغان مرد اور خواتین نئے نمايندوں کے انتخاب کیلئے پولنگ میں حصہ لیں گے ، یہ افغانستان کی جمہوری تاريخ میں اہم موقع ہو گا اور اس تاریخی سنگ میل کی کاميابی کے ساتھ تکميل سب کے مفاد ميں ہے۔

امریکہ نے افغانستان میں فخریہ طور سے انتخابی اور سلامتی اداروں کو مدد فراہم کی تھی۔مگر بھولئے مت یہ افغانستان کا لمحہ ہے۔ آغاز سے ہی ان انتخابات کا انعقاد افغانوں کی سربراہی میں ہوا ۔ افغان عوام نے خود ہی ان تاریخی انتخابات کی تیاری اور منصوبہ بندی کی ہے۔ انتخابی اداروں کی سربراہی اور ان میں تعینات عملہ افغان عوام پر مشتمل تھا۔ اور افغان عوام اپنے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور حفاظت کیلئے سرشار ہیں۔

امریکہ سميت افغانستان کے کئ اہم شراکت دار اور اتحادی امیدواروں ،ان کے حمایتیوں اور انتخابی حکام کی حوصلہ افزائی کررہے ہيں کہ وہ اس انتخاب کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کریں۔ افغان رہنما جامع، منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل پر کاربند ہو کر ایسے نتائج کے حصول میں کردار اداکرینگے جو کہ نہ صرف افغان عوام کیلئے قابل قبول ہونگے بلکہ ملکی اتحاد اور جمہوریت کو مستحکم کرینگے۔

پرامن انتقال اقتدار بھی اتنی ہی اہمیت کا حامل ہو گا جتنا کہ گزشتہ دہائی کے دوران افغانستان کو مضبوط،محفوظ اور خوشحال بنانے کے لئےحاصل کی گئی ترقی۔ یہ گزشتہ کئ برسوں کے دوران سلامتی اورترقی کے میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو محفوظ بنائے گا۔سب سے بڑھ کر یہ ان افراد کی میراث ہے جنہوں نے بے انتہاقربانیاں دیں ہیں بشمول ان لوگوں کے جنہوں نے اس انتخاب کو ممکن بنانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں۔

امریکہ نۓ منتخب ہونے والے اميدواروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔اور ہم افغان عوام کیساتھ پائیدار شراکت داری کیلئے پرعزم ہیں جو کہ ہماری مشترکہ اقدار اور مفادات سے مطابقت رکھتی ہے۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
!لاکھوں امریکی انتخابات میں حصہ لیتے ہیں تو روس یا چین کیسے مداخلت کر تے ہیں​