افغان اليکشن 2018

Shanzeh

Minister (2k+ posts)
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​


افغان اليکشن 2018 – دہشتگرد جمہوری اقدار کی دھجياں اڑانے سے بھی باز نہيں آئے​




30614913687_518b56c9c9_b.jpg


43701900590_12fa8d0dce_b.jpg





30577418727_f155bcb9b8_b.jpg


43701900730_7b1bb23d18_b.jpg


31629224848_733c4840fc_b.jpg


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​






 
Last edited by a moderator:

Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)
American arse licker back with his propaganda and the new episode is an irrelevant piece of news. Why don't you ask the CIA? They probably know who was behind those blasts. Hell could be them themselves using some idiot like you as a tool lol.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جمہوریت کی دھجیاں کیوں نا اڑیں، افغانستان ان چند جمہوریہ میں سے ایک ہے جہاں انتخابات وہاں پر قابض افواج کی زیر نگرانی ہوتے ہیں

نیٹو نے افغان فوجیوں کے ساتھ بالمشافہ رابطے کی پالیسی تبدیل کر دی
مقبوضہ افواج اپنے تریبت یافتہ افراد پر بھروسہ نہیں کرتی عوام کی پسند نا پسند پر کیا بھروسہ کرے گی
 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ



Dray-VXIX0-AAYp-Y5.jpg





اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان ميں ہونے والے حاليہ انتخابات کے دوران دہشت گرد عناصر کی جانب سے کيے جانے والے حملوں کے نتيجے ميں 56 افراد ہلاک اور 379 زخمی ہوۓ۔ ان ميں سے زيادہ تر حملے انتخابات کے روز يعنی اکتوبر 20 اور اس کے بعد کے دنوں ميں کیے گۓ جب انتخابی عمل زور وشور سے جاری تھا۔ حاليہ انتخابات کے دوران ہونے والی ہلاکتيں گزشتہ چار انتخابات کے مقابلے ميں کہيں زيادہ تھيں۔

اقوام متحدہ کے مطابق طالبان سميت حکومت مخالف عناصر کی جانب سے کيے جانے والے ان حملوں ميں راکٹ، دستی بم اور خود ساختہ اسلحے کا بے دريخ استعمال کيا گيا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے خوف اور تشدد کی اس مہم کو بھی اجاگر کيا گيا جس ميں دھونس و زبردستی، تشدد اور اغوا کے بے شمار واقعات بھی شامل ہيں۔

دہشت گرد گروہوں اور ان کے سرغناؤں نے اپنے الفاظ اور اعمال سے بارہا يہ ثابت کيا ہے کہ عام افراد کی بہبود کے بے شمار دعوؤں کے باوجود ان عناصر کی نظر ميں عام شہری محض ايک ذريعہ ہيں جن کے خلاف تشدد کے واقعات سے وہ اپنے اہداف کے حصول کی کوشش کرتے ہيں۔

افغانستان ميں ہونے والے حاليہ انتخابات ميں تشدد کے ان واقعات کے باوجود عام شہريوں کی شموليت اور دہشت گردوں کی جانب سے دھمکيوں کو خاطر ميں نا لانا اس حقيقت کو اجاگر کرتا ہے کہ عام شہريوں کی جانب سے اس دقيانوسی سوچ اور نظريے کو يکسر مسترد کر ديا گيا ہے جو نفرت، عدم برداشت اور خوف کے ذريعے اپنی مرضی مسلط کرنے کی تشہير کرتا ہے۔


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ