اس حساب سے وفاق کی پچ گیلی ہے : لاہور ہائی کورٹ

Nain

Politcal Worker (100+ posts)
!اس گماش کے لوگ جج ہو گئے

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن لف کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نوجوان وکیل نے جو باتیں بتائیں، اس حساب سے وفاق کی پچ گیلی ہے۔

تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے 16 مشیروں کی تقرریوں کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر عائد رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار کو مشیران خصوصی کی تعیناتیوں کے نوٹیفیکیشن لف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے وکیل صاحب آپ تیار ہو کر آئیے گا، نوجوان وکیل نے جو باتیں بتائی ہیں اس حساب سے وفاق کی پچ گیلی ہے۔


چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وفاق کی پچ پر گھاس بھی موجود ہے اور باری بھی باؤلرز کی ہے۔ عید کے بعد وفاقی حکومت کے وکیل مکمل تیاری کرکے آئیں۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ نے وزیراعظم عمران خان کے مشیران خاص کی تقرریاں چیلنج کی ہیں۔ آئینی درخواست میں وزیراعظم، وزارت قانون، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، شہزاد اکبر اور ڈاکٹر ظفر مرزا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/556711_1
 
Advertisement
Last edited by a moderator:

1234567

Minister (2k+ posts)
!اس گماش کے لوگ جج ہو گئے

سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے وکیل صاحب آپ تیار ہو کر آئیے گا، نوجوان وکیل نے جو باتیں بتائی ہیں اس حساب سے وفاق کی پچ گیلی ہے۔


https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/556711_1
So the news is from LHC, hera mandi court and the report is by Dynia News, the whore of media hera mandi.
 
Sponsored Link

Featured Discussion Latest Blogs اردوخبریں