آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی دھرنے سےمتعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

2akbarnasirscptidrnareport.jpg

آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی دھرنے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کو 23 مئی کو سرینگر ہائی وی پر احتجاج کی درخوست دی، انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل کیا اور تحفظ کے لیے ریڈ زون جانے والے راستے بند کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پولیس، رینجرز اور ایف سی کو مظاہرین کے خلاف ایکشن سے روک دیا گیا، مظاہرین کے گروپ ڈی چوک کی جانب جانا شروع ہو گئے، مظاہرین کو قیادت کی جانب سے رکاوٹیں ہٹانے اور پولیس کے ساتھ مزاحمت کی ترغیب دی گئی۔

آئی جی نے رپورٹ میں کہا کہ مظاہرین مسلح تھے۔ مظاہرین نے پولیس اور رینجرز پر پتھراؤ بھی کیا اور پولیس پر گاڑیاں بھی چڑھائیں، مظاہرین کی جانب سے کنٹینرز ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال بھی کیا گیا، مظاہرین کی جانب سے درختوں کو جلایا گیا۔


آئی جے نے عدالت کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا کہ عمران اسماعیل، سیف نیازی، زرتاج گل اور دیگر کی قیادت میں دو ہزار مظاہرین ریڈ زون کی رکاوٹیں ہٹانے کی متعدد کوششیں کرتے ریڈ زون میں داخل ہوئے۔ مظاہرین کو ہٹانے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

آئی جی نے بتایا کہ مظاہرین پارٹی قیادت کی ہدایت پر منظم انداز میں ریڈ زون داخل ہوئے، ڈی چوک پہنچنے کے لیے فواد چوہدری، سیف نیازی، زرتاج گل نے کارکنان کو ریڈ زون پہنچنے کے لیے اکسایا، سوشل میڈیا بیانات میں کارکنوں کو عمران خان کے استقبال کے لیے ریڈ زون پہنچنے کا کہا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا اور میڈیا پر اعلانات کیے گئے کے مظاہرین ریڈ زون سے دور رہیں، مظاہرین کی جانب سے ریڈ زون میں داخلے کی کوششوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گئے،م ظاہرین کی جانب سے پتھرائو کے باعث 23 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال سے ہر حد تک گریز کیا گیا، خدشات بڑھنے پر آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا گیا، دو سو سے تین سو مظاہرین کنٹینرز ہٹا کر ریڈ زون میں داخل ہوئے، مظاہرین کو جی نائین اور ایچ نائین کے درمیان واقع جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔
 

Altruist

Minister (2k+ posts)
Isn't this IG the same man on whom there were allegations? SC should have little sense to question this man's version as he is biased.
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
Criminal IG doing its job. Yet to see what other agencies report. Khan in his speech a few days back asked the Supreme Court to ask for the report from civil society too, as it would not be fair to ask the report from Govt organizations only.
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
بے غیرت اور سپریم کورٹ کے مطابق مجرم ڈکلئر ڈ ہے یہ آئی جی جسے ثنا رانے جیسے گشتی کی اولاد منشیات فروش ماڈل ٹاؤن کے قاتل جیسوں کنجروں نے لگا یا آئی جی