
عمران خان کے نوجوان سپورٹرز پر اکثر لوگ عمران کی محبت میں مبتلا ہونے کا طنز کرتے ہیں اور انکو کرکٹ ہیرو کی پرستش میں گرفتار کہتے ہیں . مجھے بھی میرے کچھ عزیز ، بڑے اور دوست اسی طرح کی باتیں سناتیں ہیں . چلیں میں اسکا جواب دینے کی ادنا سی کوشیش کرتا ہوں ...
شاید کہ ترے دل میں اتر جائے میری بات !!!!!!!
سچ بتاؤں تو عمران خان سے بطور کرککٹر میرا تعارف صرف ١٩٩٢ کے ورلڈ کپ تک کا ہے جس میں الله کے فضل سے ہماری ٹیم نے قوم کے سر کو فخر سے بلند کیا تھا اور اس ٹیم کا کپتان عمران خان تھا. یہ سب مجھے دھندلا سا یاد ہے کیونکے اس وقت میں عمر کے دسویں سال میں تھا ، عمر بھڑنے کے ساتھ ساتھ خان صاھب کے کرئیر کے بارے سٹڈی ضرور کیا لیکن وہ تو میں نے سینکڑوں کھلاڑیوں کے بارے میں سٹڈی کیا ہے . اگر مجھے ایک کرکٹ ہیرو کی محبت میں مبتلا ہونا ہوتا تو وقار ، وسیم ، انضمام ، یوسف ، آفریدی ، اختر ، ثقلین کی محبت میں مبتلا ہوتاجنکو میں نے کھیلتے ہوۓ دیکھا ہے ، عمران کیوں جسکو میں نے کھیلتے ہوۓ دیکھا ہی نہیں ؟؟؟؟
تو مجھے عمران کی کس چیز نے متاثر کیا کے آج میں اسکو سپپورٹ کرتا ہوں ؟؟؟
١- مجھے متاثر کیا دن بدن بگڑتے پاکستان حالات نے جس میں عمران کا کوئی حصہ نہیں ہے اور باقی پارٹیوں نے کم یا زیادہ اس میں حصہ ڈالا ہے ..
٢- مجھے متاثر کیا تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران کی بے حسی نے جنکو عوام ترستی اور بلبلاتی نظر نہیں آتی اور صرف طاقت کی بندر بانٹ میں مشگول ہیں ..
٣- مجھے متاثر کیا سیاسی جماعتوں پر خاندانی آجاراداریوں نے ، جہاں پر جمہوریت کا راگ صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے الاپا جاتا ہے لیکن اصل میں جمہوریت کے لبادے میں بادشاہت قایم ہے .
٤- مجھے جنجھوورا مرے ضمیر نے کہ میں شعور کی کس منزل پے کھڑا ہوں کے مجھے اپنے بزرگوں کی قربانیوں سے حاصل کے گیا پاکستان غریب کی عزت کی طرح لٹتا ہوا نظر نہیں آتا ..
٥- مجھے مجبور کیا اس فرمان نے کہ عقلمند ایک سوراخ سے بار بار ڈسا نہیں جاتا ..
٦- مجھے متاثر کیا عمران خان کے عزم نے کہ جسنے کچھ ناممکن کاموں کو اپنے عزم سے ممکن کر کے دکھایا ..
٧- مجھے متاثر کیا عمران خان کے اندر معاشرے کے لئے موجود اس درد نے جسکی وجہ سے وہ دنیا میں گھوم کر ہاتھ پھیلا کر اپنے غریب کی تسکین اور علاج کے لئے بھیک تک مانگتا ہے..
٨- مجھے متاثر کیا عمران کے اندر ہار نہ ماننے والے اور آخری وقت تک لڑنے والے جذبے نے ...
٩- مجھے مجبور کیا اس امید نے جو عمران کی وجہ سے میرے اندر جاگتی ہے اور مجھے یاد دلاتی ہے کے مایوسی گناہ ہے اور ہر رات کے بعد سویرا ہے اور میرا پاکستان بھی وہ خوبصورت سویرا ضرور دیکھے گا ...
مجھے لگتا ہے زیادہ تر نوجوان جو عمران سے امید کی آس لگاے بیٹھے ہیں انکے اندر بھی کچھ اسی طرح کے جذبات امڈتے ہیں اور اسکو صرف ہیرو کی پرستش کا نام دینا میرے جیسے نوجوانوں کے جذبات کو ٹھیس پنہچانے کی طرح ہے ...
آج میں آپ سب سے جو دوسری پارٹیوں کو سپپورٹ کرتے ہیں سوال پوچھتا ہوں کہ کیا آپ اپنے لیڈران کی محبت میں مبتلا نہیں ہیں کہ آپ انکو بار بار آزماتے ہیں اور وو بار بار فیل ہوتے ہیں، پاکستان ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ تباہ ہوتا ہے اور آپ ایسا ہوتا اپنی آنکھوں سے دیکھتے بھی ہیں اور مجھے یکین ہے اسکا دکھ بھی محسوس کرتے ہیں لیکن آپکے دل کو تسکین نہیں ہوتی اور پھر بھی انکی سپپورٹ پر ہی مصر ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟ کیوں ؟؟؟؟
Last edited by a moderator: