tariisb
Chief Minister (5k+ posts)
اب ہوائیں کریں گی روشنی کا فیصلہ
جس دئیے میں جان ہو گی وہ دیا رہ جاۓ گا
تحریک انصاف کے ، "کامریڈز" اور اہل جنوں ، کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
آپ کی تن دہی ، مشقت اور جذبہ نے آج پاکستانی قوم کو ایک راہ پر ڈال دیا ہے ، بھٹو ازم اور مذہبی جنونیوں کا سحر ٹوٹ چکا ، عوام نے اپنے تیور ظاہر کر دئیے ، متبادل قیادت کا خواب ، تعبیر ہو چکا ، روایتی سیاست میں شکست و ریخت کا آغاز ہوا چاہتا ہے ، اب ہم نے ایک بہترین مثالی ، سیاست کا عملی نمونہ دینا ہے ،
شکریہ ، پختونخواہ کے "آہن" مزاج ووٹروں کا جنھیں کوئی گمراہ نہیں کر سکا
شکریہ ، پنجاب کے مستقل مزاج ووٹروں کا جنہوں نے ، ہر حلقے میں عمران خان کی پزیرائی کی
سندھ ، بلوچستان کے محروم اور مظلوم ووٹروں کا تعاون بھی بے مثال ، قبضہ گیروں اور بھتہ خوروں سے مزاحمت ،
شکریہ شکریہ
ایک سفر تمام ، اگلہ ہدف تیار ، کشمکش کی شروعات ، مگر ہماری آزمائیش اور امتحان کے اصل دور کا آغاز ،
غم نا کیجئے ، ہم ہی غالب رہیں گے ، اگر ہم نے دیانت اور محنت کی مثال قائم کی ، انشا اللّہ
- Featured Thumbs
- http://mjharvell.files.wordpress.com/2011/05/areyou.jpg
Last edited: