تو یہ ہے صورت حال. ڈاکٹر شاہد مسعود کا شو ٹاپ پر. پاس ثابت ہوا کے ہم چسکا لور قوم ہیں یا اب بھی امید پر قائم ہیں. کسی کو کیا کہوں میں خود سارے دن کی تھکن کے بعد آفس سے آ کے پہلا کلک ڈاکٹر صاحب کے شو پر ہی مارتا ہوں. اینٹرٹینمنٹ بھی مل جاتی ہے، کانسپریسی تھیوری بھی، امید بھی. پر ایک ہفتہ ہو گیا بور ہو کے چھوڑ دیا ہے یہ شو. روزانہ ایک ہی بات کہ آپریشن میں تیزی آنے والی ہے اور طفل تسلیاں.
سیکنڈ نمبر پر کاشف عباسی. یہ کچھ مناسب ہے. ووٹ بھی میں نے اسی کو دیا ہے. شرکا اچھے ہوں تو کاشف کا شو بہترین اور نیوٹرل ہوتا ہے.
باقی اینکرز کے لئے یہ رزلٹس لمحہ فکریہ ہونے چاہئیں.
ایک پول پسندیدہ مہمانوں اور شرکا پر بھیہونا چاہیے.