اسلام وعلیکم! قدرت کا قانون ہے کہ "جیسی قوم ہوگی ویسا ہی حکمران مُسلط ہوگا" پھر ہم لوگ کیوں اپنے ملک کے حکمرانوں کو گالیاں دیتے رہتے ہیں؟ ہم لوگ کیوں اپنے حکمرانوں کو برا بھلا کہتے ہیں؟ پچھلے کئی سالوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ پاکستانی عوام الیکشن میں خود ووٹ دیتے ہیں اور اپنا لیڈر خود چنتے ہیں۔ لیکن بعد میں ۵ سال تک گالیاں بھی اُنہیں ہی دیتےرہتے ہیں۔ پاکستانیو! ذرا سوچئے ۔ ہمیں خود کو بدلنا ہوگا۔جب تک ہم خود کو نہیں بدلیں گے ہمارے ملک کا نظام نہیں بدل سکتا۔ ہم لوگوں کواپنی زندگی قرآن اور سنتِ نبویﷺ کے مطابق زندگی گزارنی ہوگی۔ کیونکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی اِسی میں ہے۔ "خدا نے اُس قوم کی حالت نہیں بدلی جواپنی حالت خود نہ بدلے"۔۔ ذراسوچیئے! اللہ!مجھےاورتمام مسلمانوں کو پانچ وقت باجماعت نماز ادا کرنے اور سنتِ نبویﷺ پر عمل کرنے کی توقیق عطاء فرمائے! آمین!