Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

پاک سوزوکی نے آلٹو 2019ء پاکستان میں لانچ کردی، 660 سی سی تین ورژن میں صارفین کیلئے پیش کی گئی ہے جس کی قیمت ساڑھے 9 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔
اسلام آباد کے پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں سوزو کی کمپنی کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں 660 سی سی آلٹو کے تین مختلف ورژنز متعارف کروادیا ہے ، جس میں آلٹو وی ایکس اے سی کے بغیر، آلٹو وی ایکس آر اے سی کی سہولت کے ساتھ اور سوزوکی وی ایکس ایل۔اے جی ایس جس میں اے سی اور آٹو میٹک ٹرانسمیشن کی سہولت موجود ہے۔
آلٹو وی ایکس اے سی، پاور اسٹیئرنگ اور پاور ونڈو کے بغیر ہے جس کی قیمت ساڑھے 9 لاکھ 99 ہزار روپے ہے ، آلٹو وی ایکس ایل اینٹی بریکنگ سسٹم، آٹو گیئر شفٹ، ایئر بیگس، ایئر کنڈیشنر اور دیگر خصوصیات کی حامل ہوگی جس کی قیمت 12 لاکھ 95 ہزار جبکہ آلٹو وی ایکس آر 11 لاکھ 1 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
سوزوکی کے مطابق سب سے پہلے ایڈوانس بکنگ کروانے والے 30خوش نصیبوں کو بغیر کسی بقایاجات کے گاڑی دے دی گئی ہے ۔

پاک سوزوکی کی جانب سے اپریل 2019 میں کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہونے والی ایک نمائش کے دوران اعلان کیا گیا تھا کہ نئی آلٹو 660 سی سی صارفین کیلئے جون 2019ء میں لانچ کی جائے گی ۔
اس سے قبل سوزوکی اپنی شاہکار گاڑی مہران کو 30 سال کے طویل عرصہ بعد بند کرنے کا اعلان بھی کرچکی ہے، اس کے متبادل کے طور پر ہی آلٹو کا نیا ماڈل متعارف کروایا جارہا ہے۔



سوزوکی آلٹو 660سی سی مارکیٹ میں دستیاب ، قیمت بھی سامنے آگئی
پاک سوزوکی نے آلٹو 2019ء پاکستان میں لانچ کردی، 660 سی سی تین ورژن میں صارفین کیلئے پیش کی گئی ہے جس کی قیمت ساڑھے 9 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔ اسلام آباد...;
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/EyVJunq.jpg