Strange a British citizen is saying our Local bodies system is "British" - Sharjeel Memon

Upset Pakistani

Senator (1k+ posts)
سندھ كے وزيراطلاعات شرجيل انعام ميمن نے ايم كيو ايم كے قائد الطاف حسين كے بيان پر سخت رد عمل كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ پيپلزپارٹی كے ٹكڑے ٹكڑے جنرل ضيا اور مشرف بھی نہيں كر سكے تو باقيوں كے خواب بھی پورے نہيں ہوں گے۔



وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی كی جانب سے منظور شدہ نئے بلدياتی نظام كو برطانيہ كا قانون كہنے والے برطانيہ كے شہری ہیں اور برطانيہ كا شہری برطانيہ كے قانون پر اعتراض كر رہا ہے جس پر تعجب ہے، انہوں نے كہا كہ ايم كيو ايم آج بھی اقتدار ميں ہے اور سندھ ميں متحدہ كا گورنر ہے، پيپلز پارٹی نے گورنر كے اختيارات محدود نہيں كئے، ملک كے باقی تينوں صوبوں ميں گورنر يونيورسٹی كے وائس چانسلر كی تعيناتی کے حوالے سے صوبائی حكومت سے مشاورت كرتے ہيں، اسی چيز كو ہم نے صوبہ سندھ ميں بھی رائج كيا ہے جس سے گورنر کے اختيارات كم نہيں ہوتے۔



شرجیل میمن نے كہا كہ جس نظام كو ايم كيو ايم برطانيہ كا نظام كہہ رہی ہے اسی قانون كے تحت فاروق ستار كراچی كے ميئر تھے۔ شرجيل ميمن نے كہا كہ ہم نے 1979 كے قانون ميں چند تراميم کی ہيں جو صوبہ سندھ اور اس كے عوام كے بہتر مفاد ميں ہيں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ نئے قانون ميں كوشش كی گئی ہے كہ غريب كو انصاف اس كی دہليز پر فراہم كيا جائے۔



صوبائی وزيراطلاعات شرجيل انعام ميمن نے كہا كہ حالیہ دنوں میں متحدہ كو حكومت ميں شموليت كی کوئی دعوت نہیں دی گئی، حکومت میں شمولیت کی پیشکش محدود مدت كے لئے تھی، ہماری دعوت پر متحدہ نے ريفرنڈم كرايا مگر اس كے نتائج كا اعلان نہيں كيا۔

http://www.express.pk/story/164079/
 
Last edited by a moderator:

v r imran k

Chief Minister (5k+ posts)
in logun na issi british citizen k sath chohy billi wala khail jari rakha .....apni term porri ker li..................ab ya nawaz sharif k gally ki haddi banay ga jugli jo na ugli jiay na nigli jiay
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
سندھ کے عوام پر بھی ترس آتا ھے کہ ھر الیکشن میں انھیں دو کوڑے کے ڈھیر دکھا دیئے جاتے ھیں اور پھر پوچھا جاتا ھے کہ ان میں سے ایک کا انتخاب کریں پیپلز پارٹی یا ایم کیو ایم۔
 

the real deal

MPA (400+ posts)
سندھ کے عوام پر بھی ترس آتا ھے کہ ھر الیکشن میں انھیں دو کوڑے کے ڈھیر دکھا دیئے جاتے ھیں اور پھر پوچھا جاتا ھے کہ ان میں سے ایک کا انتخاب کریں پیپلز پارٹی یا ایم کیو ایم۔
aur karachi waley becharey vote kisi ko bhi dalo aana aik hi nai hain
FUCKhro ki meherbani