Sohraab
Prime Minister (20k+ posts)
صرف 10 منٹ کی تیز چہل قدمی آپ کی زندگی بڑھا دیتی ہے
کیا آپ جانتے ہیں کہ روزانہ صرف 10 منٹ کی تیز چہل قدمی مختلف امراض سے موت کا خطرہ ٹالنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی
پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سست طرز زندگی یا زیادہ وقت بیٹھے رہنا کینسر، ذیابیطس، امراض قلب اور دماغی تنزلی سمیت متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق صرف برطانیہ میں ہر چھ میں سے ایک موت کا باعث سست طرز زندگی ہے۔ تاہم تحقیق میں بتایا گیا کہ دن بھر میں صرف 10 منٹ کی چہل قدمی چند بڑے امراض کو شکست دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق اس عادت کو اپناکر مختلف امراض سے موت کے خطرے کو 15 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح تیز چہل قدمی ذیابیطس جیسے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ 40 فیصد، خون کی شریانوں اور دل سے متعلق مسائل کا امکان 35 فیصد، دماغی تنزلی کا 30 فیصد جبکہ کینسر کا 20 فیصد تک کم کردیتی ہے
محققین کا کہنا تھا کہ آج کل کی زندگی میں جسمانی سرگرمیاں یا ورزش لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں مگر چہل قدمی تو ایسی عادت ہے جو کوئی بھی اپنا سکتا ہے اور یہ صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلسل 10 منٹ تک تیز رفتاری سے چلنا صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قبل از وقت موت کا خطرہ 15 فیصد تک کم کرتا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ یہ فائدہ آپ اسی وقت اٹھا پائیں گے جب یومیہ دس منٹ تک چہل قدمی کی جائے
Source

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/fMTg8wq.jpg
Last edited by a moderator: