PCB apologises for ill-timed tweet sent out immediately after sacking Sarfaraz

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
206757_4554751_updates.JPG


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے اعلان کے فوری بعد ایک ٹوئٹ سے بورڈ تنقید کی
زد میں آگیا۔


206757_826565_updates.gif


پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹادیا ہے جس کے بعد اظہر علی ایک بار پھر ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں جب کہ بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سونپی گئی ہے تاہم بورڈ نے ابھی ون ڈے کی ٹیم کے کپتان کا اعلان نہیں کیا۔

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے اعلان کے تھوڑی دیر بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں شامل ایک جِف ویڈیو میں کھلاڑیوں کو خوشیاں مناتے دِکھایا گیا جب کہ اس موقع پر سرفراز احمد بھی ویڈیو میں موجود ہیں جنہیں ٹریننگ سیشن کے دوران ٹیم کا ایک ممبر باہر جانے کا اشارہ کررہا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے موقع پر ویڈیو جاری کرنے سے تاثر پیدا ہوا کہ کھلاڑی سرفراز کے جانے کی وجہ سے خوشیاں منارہے ہیں اور ٹیم کا ایک ممبر انہیں باہر جانے کو کہہ رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی اس ٹوئٹ پر کرکٹ کے شائقین نے بورڈ پر تنقید کی اور اسے نامناسب قرار دیا۔


https://twitter.com/x/status/1185115588068368384
ٹوئٹر صارفین کی جانب سے پی سی بی پر تنقید کے بعد بورڈ نے اس ویڈیو کو ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہٹادیا۔

پی سی بی کی معذرت

اس حوالے سے جیونیوز کے رابطہ کرنے پر پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ یہ ایک غلطی ہے لیکن اس کا مقصد کسی کی دل آزاری
کرنا نہیں تھا۔ پی سی بی حکام نے ٹوئٹ پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز ہوگا جس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوئی ہے، اسی حوالے سے تمام کرکٹ بورڈز نے ویڈیو جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا البتہ پی سی بی کی جانب سے ویڈیو کی شیئرنگ اور سرفراز کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے ٹائمنگ میچ ہونے سے غلط تاثر پیدا ہوا۔


 
Last edited by a moderator:

chnaveed

Voter (50+ posts)
PCB currently is a joke under f---ing mani. He should hand in his resignation for this incident. No, it's Pakistan and people who do something for Pakistan should be disrespected. Sarfraz brought champions trophy home and thats how he is treated from the board.
?
 

Back
Top