Bilal Raza
Prime Minister (20k+ posts)

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرےروز میں مسلسل تیزی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 109.03 پوائنٹس میں تیزی دیکھی گئی۔
,تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوران مسلسل تیسری بار تیزی دیکھی گئی
پہلے روز 8 پوائنٹس، دوسرے روز 175.47 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اسی کا تسلسل آج بھی دیکھنے کو ملا اور حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 109.03 پوائنٹس بڑھا جس کے باعث مارکیٹ میں 32300 کی حد بحال ہو گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر مارکیٹ کا 100 انڈیکس 32180 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تھا تاہم اس دوران تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 32388 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا جو کاروبار کے اختتام پر 32363.35 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران پورے کاروباری روز 0.34 پوائنٹس فیصد کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

سٹاک مارکیٹ: مسلسل تیزی کا تیسرا روز، انڈیکس مزید 109 پوائنٹس بڑھ گیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرےروز میں مسلسل تیزی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 109.03 پوائنٹس میں تیزی دیکھی گئی۔
urdu.dunyanews.tv
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/vMsV7p1.jpg
Last edited by a moderator: