کرپٹ مافیا کو چین کی طرح سزائیں دینی چاہیں
چین کی وزارت ریلوے کے ایک سابق عہدے دار کو بد عنوانی کے الزام میں سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ۔
وزارت ریلوے کے زیر نگرانی محکمہ مواصلات کے سابق ڈاریکٹر جانگ شوگوانگ کو یہ سزا تقریباً 7 ملین ڈالرز کی بد عنوانی کے بدلے دی جا رہی ہے جن پر فرائض کے غلط استعمال اور ناجائز طریقے سے جائیدادیں حاصل کرنے کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔
عدلیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شو گوانگ سن 2000 تا 201 کے درمیان اپنے عہدے پر متعین تھے جن کے تمام اثاثوں پر سرکاری مہر لگاتےہوئے پھانسی کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔