"Islam will win with or without you. But without Islam, you will get lost, and lose." —
وقت آ گیا ہے اس عرض پاک کو وہ نظام دینے کا جس کی بنیاد پر ہم ایک قوم بنے
اور الله سبحان ھو تعالہ نے اپنے نام کی تختی لگانے پر کفر کے وجود کو کاٹ کر ہمیں دنیا کی معلوم تاریخ کی
قلیل ترین مدت میں ایک وطن سے سرفراز و ھمکنار کر دیا-
آج ہم جن حالات کا شکار ہیں اس کی واحد وجہ اسلامی الہامی نظام کی موجودگی میں اور
اس کے نفاذ کے الله سبحان ھو تعالہ سے کیے جانے والے وعدہ کے باوجود اس سے مفر کے سوا کچھ نہیں
دنیا کا کوئی بھی موجودہ سیاسی و فلاحی نظام اسلام کے الہامی نظام کا نیملبدل نہیں ہو سکتا
کیوں کے ایک طرف انسانی عقل کارفرما ہے اور دوسری طرف اس انسان کو تخلیق کرنے والی ہستی الله عزوجل کا
محمّد عربی کو الہام کردہ نظام
ہمیں کسی طالبان کا اسلامی نظام نہیں چاھیے ہمیں اسلام اپنی اصل روح کہ ساتھ چاہئے
جس کی بنیاد قرآن و سنّت ہو-
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیسے ؟؟؟
وقت کی ضرورت ہے کہ تمام " علماء حق " کو حکومت ایک جگہ بٹھا کر پاکستان کے لیے اول تا آخر
اسلامی نظام کا خاکہ تیار کرواے جس کی بنیاد صرف اور صرف قرآن /سنّت ہو-
اب ذہنوں میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہاں تو مسلک بہت ہیں کون سے مسلک کا اسلام ؟؟؟
جواب یہ ہے کہ تمام مسالک کا چند چھوٹے اختلافات کے علاوہ ایک نظام پر عمل و ایمان ہے
باقی چھوٹے مسالک کا بھی ، اور اقلیتوں کو بھی اسلامی قانون کے مطابق حقوق دیے جائیں-
اور
اگر دو بنیادی مسالک کہ درمیان پیچیدگیاں پیدا ہوں اور بعض قوانین پر ڈیڈ لاک کی صورت پیدا ہو جاۓ تو
ایسی صورت میں اکثریتی مسلک کا قانون پاکستان میں نافذ کیا جاۓ
بلکل انہی حقوق اور آزادی کہ خطوط پر جتنا پڑوسی ملک ایران میں اقلیتی مسلک کو حاصل ہے
اگر ہم اس پر عمل کر لیتے ہیں تو ہم پھر سے ایک قوم بن جاتے ہیں
جس کے بعد
ہمیں کسی ٹی ٹی پی ، کسی طالبان ،کسی مولانا ڈیزل ، کسی جماعت اور نہ ہی کسی اسمبلی کی متفقہ قرار داد سے اسلام سے نکالے گئے ناسور سے اسلام کی ڈکٹیشن کی اور نہ ہی تشریح
کی ضرورت رہ جاتی ہے
جب قوم یک جان ہو جاتی ہے اور اسلامی فلاحی و سیاسی نظام مکمل طور پر نافذ ہو جاتا ہے
تو
طالبان کا وجود ناپید اور تحلیل ہونے میں سال نہیں مہینے لگیں گے
جو اس نظام کی مخالفت میں کھڑا ہو گا وہ ایک " قوم " کے سامنے کھڑا ہو گا
نہ کہ مسلکی " انگلی " کے سامنے اور قوم جب اکھٹی ہوتی ہے تو " مکا " بن جاتی ہے
جس کے سامنے " انگلیوں " کی کوئی ووقت نہیں ہوتی-
پاکستان ایک وجود ہے تو اس کی روح اسلامی نظام ہے
آئیں وطن کو اس کی روح لوٹائیں