دنیا نیوز اپنی ویڈیو لیک ہو جانے کے بعد سے اب تک مسلسل کوئی نا کوئی توجیہ پیش کر رہا ہے۔۔۔
کبھی کوئی اینکر یہ کہہ دیتا ہے کہ یہ معمول کی بات ہے۔۔۔۔کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ عوام نے چونکہ پہلی دفعہ آف ائیر گفتگو دیکھی ہے اس لیے ان کو ایسا لگ رہا ہے۔۔۔ مختصر یہ کہ وہ اس کو ایک معمولی سی بات ظاہر کر رہے ہیں ۔۔۔ ۔
ان سے سوال یہ ہے کہ اگر یہ معمولی سی بات ہے تو۔۔
مبشر لقمان کو فائیر کس بنیاد پر کیا گیا؟؟
ڈایئرکٹر نیوز نسیم زہرہ نے استعفیٰ کیوں دیا۔؟؟ ۔
جس نے ویڈیو لیک کی اس کی خلاف کیس کیوں کیا گیا؟؟۔ ۔۔
دنیا نیوز بیشک اچھے چینلز میں شمار ہونے لگا تھا۔۔۔لیکن اس واقعہ نے بہت نقصان بہنچایا ہے۔۔۔۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ دنیا نیوز کی مینجمنٹ اور تمام اینکرز اس کو ڈیفنڈ کرنے کے بجائے اس عمل پر معافی مانگتے اور آئیندہ ایسی کسی حرکت سے توبہ کر لیتے۔۔۔
لیکن اب وہ یہ ڈھنڈورہ پیٹ کر کہ مخالف ہماری شہرت سے خائف ہو کر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔۔۔۔۔ مسلسل اپنی وقعت کھوتے جا رہے ہیں۔۔۔