tariisb
Chief Minister (5k+ posts)
ہے کوئی میرے قائد رحمت اللہ علیہ جیسا ؟ ، جس شخص نے ، خود کو "انمول" ثابت کیا ، اپنی انتھک محنت ، دیانت ، سے ، پہلے ایک
قوم تشکیل دی ، اور پھر ، اس قوم کے ساتھ ، ایک عظیم پاکستان تشکیل دیا ،
اگر ہم قائد کی ذات کو ہی ایک "معیار" بنا لیں تو ، ہمیں آج لیڈروں کے انتخاب میں کوئی مشکل پیش نہیں اۓ گی ، اور نہ ہی کوئی قوم کا خود ساختہ ، اور جھوٹا ہمدرد اسس قوم کو دھوکہ دے سکے گا . سیاسی لیڈروں کو ہم نے کندھوں پر اٹھایا ، پالا پوسا ، مگر انہوں نے قوم کو لوٹا ، مذہبی رہ نماؤں کو ہم نے چوما ، چا ٹا ، سجدے کئے ، چندے دئیے ، بڑے بڑے القابات سے نوازہ ، مگر حاصل ، کچھ بھی نہ ہوا .

