Miscellaneous Points

sdmuashr

Senator (1k+ posts)
Bismillah

important_points.jpg
Assalam o Alaikum,


نماز کب گناہوں سے روکتی ہے

اس کو ایک مثال سے سمجھئے کہ جس طرح دواوٰں کی مختلف تاثیرات میں کہا جاتا ہے کہ فلاں دوا فلاں بیماری سے روکتی ہے اور واقعتہ ایسا ہوتا ہے، لیکن کب؟

جب دو باتوں کا التزام کیا جائے

دوا کو پابندی سے اس طریقہ اور شرائط کے ساتھ استعمال کیا جائے جو حکیم یا ڈاکٹر نے بتلائے۔
پرہیز یعنی ایسی چیزوں سے اختراض کیا جائے جو اس دوا کے اثر کو زائل کرنے والی ہوں۔


اسی طرح نماز کے اندر بھی یقنا اللہ تعالیٰ نے ایسی روخاجی تاثیر رکھی ہے کہ یہ انسان کو بے حیائ اور برائی سے روکتی ہے، لیکن اسی وقت جب نماز کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ان آداب و شرائط کے مطابق پڑھا جائے جو اس کی صحت و مقبولیت کے لئے ضروری میں۔


نو اہم نصیحتیں

پڑھیں ۔۔۔ انتحاب کے ساتھ
غور کریں ۔۔۔ گہرائی کے ساتھ
خدمت کریں ۔۔۔ لگن کے ساتھ
بحث کریں ۔۔۔ دلیل کے ساتھ
بولیں ۔۔۔ احتصار کے ساتھ
مقابلہ کریں ۔۔۔ جراٗت کے ساتھ
عبادت کریں ۔۔۔ محنت کے ساتھ
بات سنیں ۔۔۔ توجہ کے ساتھ
زندگی طے کریں ۔۔۔ اعتدال کے ساتھ





نبی ﷺ کی تعریف

میری تعریف میں ایسا مبالغہ نہ کرنا جیسا کہ عیسائیوں نے حضرت عیسیٰؑ کے بارے میں کیا کہ انہیں عبدیت سے نکال کر خدا اور اس کا بیٹا بنا ڈالا۔میں اللہ کا بندہ ہوں اور اس کا رسول ہوں مجھے اللہ کا بندہ اور رسول ہی کہنا، حوالہ: راہ اعتدال ص23 بحوالہ بخاری شریف ج2ص1009


http://www.ahlehaq.org/hq/index.php/2012-03-23-10-36-30/12-2012-03-23-20-03-31

 
Last edited by a moderator:

Back
Top