I fully agree that "Pakistan should have very good relations with India and israel". Israel is an idealogical nation like pakistan,if turkey ,egypt ,jordan and other middle eastern countries have relations with Israel then why not Pakistan.Pakistan does not have border or war with it so why staying away from recognising it.Lets make it clear,Israel is a reality and will remain.our religous parties should not get involved in this matter without a proper cause.Relations with Israel are good for muslim ummah,pakistan , palestenians and for the whole region.I had written in the past that we should go for it.Its in the interest of pakistan-pakistan can play a positive role between palestenians and Israel.
یار کیا باتیں کر رہے ہو۔ اسرائیل جس نے کبھی فلسطین کو تسلیم نہیں کیا اسے ہم تسلیم کر لیں۔ پتا ہے مجھے کہ دنیا ہمیں منہ نہیں لگاتی اور ہم ٹھیکدار بنے ہوئے ہیں امت کے۔ ہاں' کوئی مانے یا نہ مانے۔ تھوڑا سا سوچ کر بولا کرو۔ بیوقوفی سے بھی یہ بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ باتیں دشمنوں کہ اجینٹ کیا کرتے ہیں۔ اب سارے کہیں گے کہ میں کون ہوتا ہوں یہ سند دینے والا کہ کون دشمنو کا ایجنٹ ہے اور کون نہیں۔ تو میری کیا مجال' میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ آپ لوگوں کو اختلافی بات کرنا کیوں اچھا لگتا ہے۔ جب پتہ ہے آپ کو کہ ایسا اس وقت تک نہیں ہو سکتا جبتکہ برابری کی سطح پر پوری قوم کو اعتماد میں نہ لیا جائے۔ آپ لوگوں کو نظر نہِیں آتا کہ کس طرح بھوکے کتوں کی طرح ہمارے ایٹمی پروگرام کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں یہ طاقتیں۔ کبھی کوئی ٹھنڈی ہوا آئی ہو بھارت سے یا اسرائیل سے۔ یار کون لوگ ہو آپ۔ میں پھر کہہ رہا ہوں کہ میں آپ پر کوئی ایجنٹ ہونے کا الزام نہیں لگا رہا بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ اپنے رائے اچھی نیت سے دے رہے ہو مگر خدا کے لیے کوئی تو سمجھداری کی بات کرو۔ بھارت کو ہم تسلیم کرتے ہیں نہ' مگر یہ بھارت ہے جو ہمیں تسلیم نہیں کرتا۔ یہ سفارت خانے چلانے سے ثابت نہیں ہوتا کہ کون کس کو تسلیم کرتا ہے۔ پانی ہمارا بھارت روک رہا ہے' کشمیر پر کبھی اس نے بات نہیں سنی' اور تو اور کوئی ایک موقع وہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتا جس سے ہماری دنیا میں بدنامی ہو جیسے اپنے ملک میں تو اس کی عوام بڑی خوش ہے۔ کیا ہوگیا ہے آپ لوگوں کو۔ کون کہتا ہے کہ ہم لڑنا چاہتے ہیں۔ سندھ طاس معاہدہ کیا ہم نے توڑا تھا' کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردات کا مزاق کیا ہم اُڑا رہے ہیں۔ آنکھیں کھولو میرے بھائی۔ خدا کے لیے سمجھو کہ یہ نہیں رہنا چاہتے ہمارے ساتھ ۔ مگر لگتا ہے کہ یہ بات آپ کو سمجھ میں نہیں آئے گی اور اسی لیے ہمیں اندر سے آپ لوگ اتنا تقسیم کرتے ہو جتنا شائد باہر سے دشمن بھی نہیں کر سکتا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو ہدائت عطا فرمائے۔ آمین۔