Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

اداکارہ مہوش حیات کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا اور لکھا تھا کہ ’میں متحدہ عرب امارات کا شکریہ جس نے مجھے یو ایس اوپن ٹینس کا فائنل دیکھنے کے لیے دعوت دی ۔
انہوں نے کہا کہ رافیل نڈال کو سنسنی خیز مقابلہ جیتتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔‘
https://twitter.com/x/status/1172435813570768899
مہوش حیات نے مزید لکھا کہ ’آپ کی وی آئی پی مہمان نوازی اور دلچسپ لوگوں سے ملاقات کا موقع فراہم کرنے کے لیے بھی بےحد شُکر گُزار ہوں۔‘
مہوش حیات کے اِس ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر صارفین اُن کو سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
اسرار رئیسانی نامی ٹوئٹر صارف نے مہوش حیات پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ کو ٹینس گیم کے بارے میں کچھ معلوم ہے؟ آپ کو صرف ’رافیل نڈال‘ کو کھیلتا دیکھنے کا تجربہ ہوا ہے اِس کے علاوہ آپ کچھ نہیں جانتی ہو۔‘
https://twitter.com/x/status/1172443609074765825
ٹوئٹر صارف کے اِس ٹوئٹ پر مہوش حیات بھی چُپ نہ رہیں اور اسرار رئیسانی کو جواب دے ڈالا، مہوش حیات نے لکھا کہ ’ کسی کے بارے میں یہ بیان دینا کہ وہ اپنی شخصیت کے بارے میں کچھ نہیں جانتا ہے؟ اپنی سوچ کے مطابق کسی کے لیے اندازہ لگانا غلط ہے۔‘
https://twitter.com/x/status/1172450817640501248
انہوں نے لکھا کہ ’میں نے تو سوچا تھا کہ ہم سب یہاں امن و محبت کے لیے موجود ہیں اور ویسے میں کبڈی اور کُشتی کے بارے میں جانتی ہوں، برائے مہربانی اِس بُنیاد پر مجھے تنقید کا نشانہ بنانا چھوڑ دیں۔‘
حمزہ خان نامی صارف نے مہوش حیات کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ تھوڑا ڈریسنگ پر خرچہ کرلو تو شاید کچھ بہتر لگوگی۔‘
https://twitter.com/x/status/1172488810598453248
اِس ٹوئٹ کے جواب میں مہوش حیات نے لکھا کہ ’ آپ کا شکریہ ! برائے مہربانی آپ فیشن کے لیے مجھے کچھ نُکات دیں، مجھے لگتا ہے کہ اس معاملے میں میری مدد کرنے کے لیے آپ سے بہتر کوئی شخص نہیں ہے۔‘
https://twitter.com/x/status/1172490879413583879
واضح رہے کہ مہوش حیات اِس سے قبل بھی کسی نہ کسی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا شکار رہی ہیں۔

مہوش حیات ایک بار پھر تنقید کا نشانہ
اداکارہ مہوش حیات کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے...

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/K5IM0Et.jpg