"Malala day" to resonate with educational resolutions across the country!!!

Fursan

Minister (2k+ posts)
Malala is a Pakistani and when the UN is praising her, this means she has brought a good name to Pakistan.

The west sees her as a little teenager who stood up against the terror of TTP, this has nothing to with anyone defaming Pakistan.
 

staray khaatir

Minister (2k+ posts)
Re: Live streaming of Malala speech in UN

just bcoz she a pathan and from my area....i should support her while knowing shes working with the west against pakistan....sorry my friend not happening.............ever:)
working with the west,there is nothing wrong? but against pakistan i dont know how?ta jealous kho na ye da malala na?
 

sayjimy

Councller (250+ posts)
ملالہ کےنام مجاہد کا پیغام

ملالہ یوسف زائی کے نام مجاہد عدنان بھائی کا پیغام،،،اور ایک خط۔۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم

عدنان رشید کی طرف سے ملالہ یوسفزئ کیلئے


آنسہ ملالہ یوسفزئ

یہ خط میں اپنی طرف سے لکھ رہا ہوں اور ضروری نہیں کہ تحریک طالبان پاکستان یا کسی اور
جہادی گروپ کی بھی یہی رائے یا پالیسی ہو-


میں نے آپ کے بارے میں پہلی دفعہ بی بی سی اردو سروس سے سنا جب میں بنوں جیل میں تھا- مین اس وقت آپ کو لکھنا چاہتا تھا کہ آپ طالبان کے خلاف سرگرمیوں سے اجتناب کریں- مگر مجھے آپ کا پتہ نہیں معلوم تھا اور یہ بھی خیال تھا کہ اپنے اصلی نام سے لکھوں یا جعلی- میرے تمام جزبات آپ بارے میں برادرانہ تھے کیونکہ ہم دونوں یوسفزئ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں-
اسی اثناء میں جیل توڑی گئ اور مجھے روپوش ہونا پڑا- جب آپ پر حملہ ہوا تو یہ میرے لئے بہت اچانک تھا اور مجھے افسوس ہوا کہ کاش یہ نا ہوتا اور میں آپ کو پہلے ہی اس بارے میں نصیحت
کر دیتا-


طالبان نے حملہ کیا، کیا یہ اسلامی طور پر صحیح تھا،کیا آپ مارے جانے کی مستحق تھیں کہ نہیں،میں اس بحث میں اب نہیں پڑوں گا- ہم یہ اللہ پر چھوڑتے ہیں اور وہ سب سے بڑا عادل ہے-
یہاں میں آپ کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں جس میں میں پہلے ہی تاخیر کر چکا ہوں، کاش میں جیل سے ہی کر دیتا تو شائد آپ اس حادثے سے بچ جاتیں-


سب سے پہلے تو یہ کہ طالبان نے آپ پر اس لئے حملہ نہیں کیا کہ آپ سکول جاتی تھیں یا علم سے محبت رکھتی تھیں- اور نا ہی طالبان یا مجاہدین مردوں،عورتوں یا لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف ہیں-طالبان یہ جانتے تھے آپ دانستہ طور پر ان کے خلاف لکھتی تھیں اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی مہم شروع کر رکھی تھی، اور انکی سوات میں اسلامی قانون نافذ کرنے کی کوششوں کو داغدار کر رہی تھیں، اور آپ کی تحاریر بہت اشتعال دلانے والی تھیں-


کل آپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ قلم تلوار سے زیادہ طاقتور ہے،تو انھوں نے آپ پر آپ کی 'تلوار' کی وجہ سے حملہ کیا نا کہ آپ کی کتابوں یا سکول کی وجہ سے-


سوات میں ہزاروں لڑٰکیاں طالبان کے آنے سے پہلے اور بعد میں بھی سکول اور کالج جاتی تھیں، کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ صرف آپ ہی کیوں ان کے نشانے پر تھیں؟


اب اس نکتے کی وضاحت بھی کرتا چلوں کہ طالبان سکولز کوکیوں نشانہ بناتے ہیں- تو جواب یہ ہے کہ نا صرف طالبان بلکہ آرمی اور فنٹئر کانسٹیبلری بھی کے-پی-کے اور فاٹا میں سکولوں کو نشانہ بنانے میں برابر کی شریک ہے- اور اسکی کامن وجہ یہی ہے کہ دونوں فریقین سکولوں کو ہائیڈ آؤٹ اور ٹرانزٹ کیمپس میں بدل دیتے ہیں- یعنی آرمی یا طالبان جس کے قبضے میں بھی وہ سکول آئے-


۲۰۰۴ میں میں سوات میں تھا اور صوفی محمد کے پہلے انقلاب کی ناکامی کے اسباب ڈھونڈ رہا تھا

تو مجھَ پتہ چلا کہ ایف سی سوات کی تحصیل مٹا کے سکولوں میں مقیم ہے اور ان کو اپنے ٹرانزٹ کیمپ اور ہائیڈ آؤٹ کے طور پر استعمال کر رہی تھی- اب آپ بتائیں کہ مورد الزام کون ہے؟ فاٹا میں بھی درجنوں سکولز اور کالجز پاکستان آرمی اور ایف سی اپنی بیرکوں کے طور پر استعمال کر رہی ہے جو کہ آپ با آسانی معلوم کر سکتی ہیں- تو جب ایک قابل احترام چیز ایک خظرناک چیز میں بدل جائے تو اس کو ہٹانا پڑتا ہے، اور یہی طالبان کی پالیسی ہے-


جو سکول ان کاموں میں استعمال نہیں ہوتے ان کو طالبان ہاتھ تک نہیں لگاتے- ان کو تباہ کرنے میں چند وہ کالی بھیڑیں ملوث ہیں جو مقامی حکومت سے سکولوں کے نام پر پیسے لے کر اپنی جیبیں بھرنا چاہتی ہیں-


اب ہم بنیادی نکتے یعنی تعلیم کی طرف آتے ہیں- قابل حیرت ہے یہ بات کہ کسطرح آپ تعلیم کے بارے میں چیخ رہی ہیں- آپ اور یو این او یہ مکر کر رہے ہیں کہ جیسے آپ تعلیم کی وجہ سے نشانہ بنی تھیں- تاہم اصل وجہ یہ نہیں ہے، دیانت داری سے کام لیجئے- تعلیم نہیں بلکہ آپ کا پراپگینڈا تھا اصل مسئلہ- جو آپ اب بھی کر رہی ہیں یعنی اپنی زبان کو دوسروں کے خلاف استعمال کر رہیں ہیں- اگر قلم تلوار سے زیادہ طاقتور ہے تو زبان تو تیز تر ہے- اور تلوار کا زخم تو بھر جاتا ہے مگر زبان کا زخم نہیں بھرتا- اور جنگوں میں زبان، ہتھیارسے زیادہ تباہ کاری کرتی ہے-
میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ برطانوی قبضے سے پہلے،بر صغیر پاک و ہند بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھا اور ہر شخص لکھنا پڑھنا جانتا تھا- مقامی لوگ ،برطانوی افسروں کو عربی،ہندی،اردو اور فارسی سکھاتے تھے- تقریباً ہر مسجد سکول کا کام کرتی تھی اور مسلم بادشاہ تعلیم پر بہت بڑا حصہ خرچ کرتے تھے-مسلم انڈیا زراعت،ریشم اور پٹ سن کے ساتھ ساتھ کپڑے بنانے اور بحری جہاز بنانے کی صنعت میں بھی بہت آگے تھا- کوئ غربت، کوئ جھگڑا اور کوئ تہزیبوں کا تصادم نہیں تھا کیونکہ نظام تعلیم عمدہ اسلامی خیالات اور عمدہ اسلامی نصاب پر مشتمل تھا-


میں آپ کی توجہ سر ٹی -بی میکالے کے لکھے ہوئے چند نکات کی طرف دلانا چاہتا ہوں جو انھوں نے برٹش پارلیمنٹ کو ۲ فروری ۱۸۳۵ کو لکھے، جو کہ اس بارے میں تھے کہ مسلمانوں کے تعلیمی نظام کو ہٹا کر کس قسم کا تعلیمی نظام درکار ہے-


اس نے لکھا،'' ہمیں اس وقت شدید ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایسے لوگ تیار کریں جو ہمارے اور ان لاکھوں لوگوں کے درمیان مترجم کا کام کریں جن پر ہم حکومت کرتے ہیں- یعنی ایسے لوگوں کی جماعت جو خون اور رنگ میں تو انڈین ہوں مگر اپنے زوق،رائے،اخلاق اور عقل میں بالکل انگلش ہوں''-


یہ تھا اور یہ ہے اس نام نہاد نظام تعلیم کا مقصد جس کے لئے آپ مرنے تک کو تیار ہیں- اور جس کے لئے یو-این-او آپ کو اپنے آفس میں اٹھا کر لے گیا تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ ایسے لوگ پیدا کرے جو خون سے تو ایشیئن ہوں مگر اپنی پسند ناپسند میں انگلش ہوں- اور زیادہ سے زیادہ ایسے غیر انگلش لوگ پیدا کرے جو اپنی گھٹیا اخلاقی قدروں میں انگلش ہوں- اور اسی نظام تعلیم نے ابامہ جو کہ بہت سے لوگوں کا قاتل ہے، اس کو آپ کا آئیڈیل بنا دیا- کیا ایسا نہیں ہے؟


وہ سب لوگوں کو انگلش کیوں بنانا چاہتے ہیں؟ اس لئے کہ انگلش لوگ یہودیوں کے بہت زبردست دوست اور غلام ہیں- کیا آپ جانتی ہیں کہ سر سید احمد خان جو کہ انڈیا میں انگریزی تعلیم کا بانی اور نشان سمجھا جاتا ہے، وہ ایک فری میسن تھا-


آپ کہتی ہیں کہ ایک استاد،ایک قلم اورایک کتاب دنیا کو بدل سکتی ہے- ہاں میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں، مگر کونسا استاد، کونسا قلم اور کونسی کتاب؟ یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کہا تھا کہ میں ایک استاد کے طور پر بھیجا گیا ہوں اور جو کتاب وہ ہمیں پڑھانے آئے ہیں وہ قرآن ہے- تو صرف ایک عالی مقام اور اعلی روحانی استاد اپنے پیغمبرانہ نصاب سے ہی دنیا کو بدل سکتا ہے،نا کہ شیطانی لا دینی نصاب!!
آپ نے ایک مثال دی ہے کہ ایک جرنلسٹ نے ایک شاگرد سے پوچھا کہ ایک طالب اس تعلیم سے کیوں خوف زدہ ہے تو اس نے جواب دیا کہ اس کو پتہ نہیں ہے کہ اس کتاب میں کیا ہے- اسی طرح میں آپ سے اور آپ کے توسط سے ساری دنیا سے یہ کہتا ہوں کہ مغربی حکمران کیوں اس قرآن سے خوف زدہ ہیں، وہ اس لئے خوف زدہ ہیں کہ وہ نہیں جانتے اصل میں اس میں کیا ہے-
طالبان اس قانون کو قائم کرنا چاہتے ہیں جو اللہ کی کتاب میں ہے، اور یو این او اس قانون کو جو انسان کی بنائ ہوئ کتابوں میں ہے- ہم دنیا کو اللہ کی کتاب کے زریعے اسکے خالق سے جوڑنا چاہتے ہیں مگر یو این او دنیا کو چند شیطانی لوگوں کا غلام بنانا چاہتا ہے-


آپ نے انصاف اور برابری کی بات ایک غیر منصف ادارے کے سٹیج پر کھڑے ہو کر کی ہے- اس
جگہ پر تمام اقوام برابر نہیں ہیں- صرف پانچ شاطر ریاستیں ویٹو کا حق رکھتی ہیں اور باقی تمام ریاستیں کمزور ہیں-کئ دفعہ ایسا ہوا کہ تمام دنیا اسرائیل کے خلاف تھی مگر ایک ویٹو ہی کافی تھا انصاف کا گلا گھونٹنے کے لئے-


جس جگہ سے آپ بول رہی تھیں وہ ایک نئے ورلڈ آرڈر کی طرف رواں دواں ہے- میں پوچھتا ہوں پرانے ورلڈ آرڈر میں کیا خرابی ہے؟ وہ گلوبل تعلیمی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں،گلوبل معیشت،گلوبل آرمی۔ گلوبل تجارت،گلوبل حکومت اور آخر میں ایک گلوبل مزہب- میں پوچھتا ہوں اس سارے گلوبل پلان میں کسی پیغمبرانا راہنمائ کی بھی کوئ جگہ ہے؟ کیا کسی اسلامی شریعت یا اسلامی قانون کی کوئ گنجائش ہے جس کو یو این غیر انسانی اور وحشی کہتا ہے؟


آپ نے پولیو ٹیم پر حملے کی بات کی ہے، کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ کہ اس وقت کےحکومتی فارن سیکرٹری جو کہ ایک یہودی تھے نے ۱۹۷۳ کیوں کہا تھا کہ تیسری دنیا کی آبادی کو ۸۰٪ تک ختم کر دو- اور مختلف ممالک میں بانجھ پن پیدا کرنے اور جنسی قوت کمزور کرنے سے متعلق پروگرام کیوں چل رہے ہیں یو این او کی چھتری تلے؟ ازبکستان میں ایک میلین سے زیادہ عورتیں زبردستی بانجھ بنائ گئ ہیں انکی مرضی کے خلاف-


برٹرینڈ رسل اپنی کتاب میں معاشرے پر سائنس کے اثرات پر لکھتا ہے،'' غذا،ٹیکے اور قانونی کاروائ کے زریعے چھوٹی عمر سے ہی ایسے لوگ پیدا کئے جا سکتے ہیں جو حکومت چاہتی ہے اور حکومت کے خلاف کوئ بھی موثر آواز اٹھانے والے افراد نفسیاتی طور پر نا پید کئے جا سکتے ہیں-'' اسی لئے ہمارے ان نام نہاد پولیو ویکسینیشن کے خلاف سخت تحفظات ہیں-
آپ کہتی ہیں کہ ملالہ ڈے صرف آپ کا دن نہیں ہے بلکہ ہر اس شخص کا دن ہے جس نے اپنے حقوق کی آواز بلند کی- میں پوچھتا ہوں کہ ایسا کوئ دن ریچل کوری کے لئے کیوں نہیں چنا گیا؟ صرف اس لئے کے بلڈوزر اسرائیلی تھا- ایسا کوئ دن عافیہ صدیقی کے لئے کیوں نہیں چنا گیا کیا اس لئے کہ اس کے خریدار امریکی تھے؟ ایسا کوئ دن فیضان اور فہیم کے نام کیوں نا کیا گیا؟ کیا اس لئے کہ ان کا قاتل ریمنڈ ڈیوس تھا؟ ایسا کوئ دن ان ۱۶ معصوم افغانی عورتوں اور بچوں کے نام کیوں نا کیا گیا جن کو ایک امریکی رابرٹ بیلاس نے گولی مار کر شہید کیا؟ کیا اس لئے کہ وہ ایک طالب نہیں تھا؟


میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ دیانت داری سے بتائیں کہ اگر آپ کسی امریکی ڈرون حملے میں زخمی ہوئ ہوتی تو کیا آُپ کے علاج کے بارے میں اسی طرح خبریں چلتیں؟ کیا آُ کو قوم کی بیٹی کہا جاتا؟ کیا میڈیا اسی طرح آپ کے بارے میں سرگرم ہوتا؟ کیا جنرل کیانی آپ کو دیکھنے آتا؟ کیا میڈیا مستقل آپکی خبریں چلاتا؟ کیا آپ کو یو این بلایا جاتا؟ کیا ملالہ ڈے کا اعلان ہوتا؟


۳۰۰ سے زیادہ معصوم عورتیں اور بچے ڈرون حملوں میں مارے جا چکے ہیں، مگر ان کی پرواہ کون کرتا ہے، کیونکہ ان کو مارنے والے نہایت 'پڑھے لکھے'،غیرمتشدد' اور 'امن پسند' امریکی لوگ ہیں!


کاش کہ جو جزبہ آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سیکھا ہے وہ ہماری آرمی بھی سیکھ لے تاکہ وہ فاٹا اور بلوچستان میں معصوم مسلمانوں کا خون بہانا بند کر دے-کاش جو جزبہ آپ نے حضرت عیسیؑ سے سیکھا ،وہ امریکہ اور ناٹو بھی سیکھ لے تاکہ وہ پوری دنیا میں معصوم مسلمانوں کا خون بہانا بند کر دے- اسی طرح بدھ مت کے ماننے والے بھی برما اور سری لنکا میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام بند کر دیں- اور انڈین آرمی گاندھی جی کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کا قتل عام بند کر دے- اور ہاں بچہ خان کے پیروکار جنکی کے پی کے میں پانچ سالہ غیر متشد د مثال ہے، جہاں ایک گولی بھی نہیں چلتی تھی جیسا کہ سوات، وہاں پر بچہ خان کے

پیروکاروں نے جیٹ،ٹینک اور گن شپ کے زریعے ''غیر متشدد رویے'' کے فلسفے کو خوب اپنایا-
آخر میں میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ گھر واپس آ جائیں اور اسلامی اور پٹھان کلچر کو اپنائیں، اپنے گھر کے پاس کسی بھی خواتین کے اسلامی مدرسے میں داخل ہوں، اللہ کی کتاب کا علم حاصل کریں- اپنا قلم اسلام اور مسلم امت کی زبوں حالی کے لئے استعمال کریں اور اس چھوٹے سے مراعت یافتہ گروہ کی پلاننگ کو اور اس کے طاغوتی ایجنڈے کو بے نقاب کریں جو نئے ورلڈ آرڈر کے لئے تمام دنیا کو غلام بنانا چاہتا ہے-


تمام تعریف اس اللہ کے لئے ہے جو تمام دنیا کا خالق ہے-
15
 
Last edited by a moderator:

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ملالہ کےنام مجاہد کا پیغام

Eloquently described.
Reasons for the down fall of Muslims sectarianism which is prohibited in Islam and lack of education which is emphatically stressed in Islam. My only reservation regarding taliban is they promote sectarianism.
 

Naamdar

Banned
Re: ملالہ کےنام مجاہد کا پیغام

مطلب یہ کہ اگر آپ طالبان کے خلاف بات کریںگے تو آپ کو گولی مار دینے میں وہ حق بجانب ہونگے . ماشااللہ . جہاں تک اس سوال کی بات ہے کہ عافیہ دے کیوں نہیں منایا جاتا ملالا کا دن ہی کیوں. تو جواب یہ ہے کہ عافیہ طالبان کی ساتھ اور ملالا طالبان کے خلاف اٹھ کھڑی ہی .
 

mnalam49

Minister (2k+ posts)
Re: ملالہ کےنام مجاہد کا پیغام

naam nahad majahid and criminal gangs ka letter apney act key justification key leyey..yeh naam nahaj majahid jo logon ko marketon mein urha rahey hian...jo janazon par hamley kar rahey hain...jo masjidon mein dhamakey kar rahey hain yeh kon sey majuhid hain..in logon ko sharam nahin ati khud ko mujahid kahtey hain aur jhoot bhi boltey hian...mein ney khud swat mein dekha hai ...mera sangota public school keon urhaya gaya...wahan par army kahan sey ayee...400 sey ziada school urha deyey they wahan par fc key camp kahan sey ayey they...jhoot kee bhi koee had hotee hai....munafiqat and dughla pan kee had hai...school bhi urhatey hain aur kehtey hain ham taleem key khilaf nahin hian..har dosrey tesrey din peshawar mein hangu mein school urhai jai rahey hian aur dawa kartey hain ham taleem key khilaf nahin hai...yeh naaam nahad mujahideen is dunya ka nasoor hain un logon ko neest wa na bood kar dena chahey
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ملالہ کےنام مجاہد کا پیغام

بکواس

اپنے آپ کو مجاہد کہنے والے یہ جنگجو اس حرکت کو کبھی جسٹیفائی نہیں کر سکیں گے ، کبھی نہیں
 

patriot

Minister (2k+ posts)
Re: ملالہ کےنام مجاہد کا پیغام

جن کی نظر میں انسانی جان کی حرمت کی کوئی اہمیت نہیں جھوٹ بولنا ان کیلئے کونسی بڑی بات ہے۔
 

احمد

Senator (1k+ posts)
Re: ملالہ کےنام مجاہد کا پیغام

اسلامی نظام نہیں قبائلی نظآم لانا چاہتے ہیں ، انکا جہاد مسلمان عورتوں، بچوں کو مارنا ہے، بزدل جاہل، اتنے مرد کے بچے ہو تو جاو افغانیوں کے شانہ بشانہ لڑو مارو قابض فوجوں کو تاکہ ہم بھی تم لوگوں پر فخر کریں،'''' جب تک پاکستانی بچے بچیاں مارتے رہو گے لعنت لعنت لعنت کے حقدار رہو گے''''
 

adnan_younus

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ملالہ کےنام مجاہد کا پیغام

is zaleeel aadmee kee zaban se khuda pak ka naam acha nahee lagta..... isko jail mein hee dafan kedeynaa chahiye thaaa
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: ملالہ کےنام مجاہد کا پیغام

یہ مجاہد عدنان بھائی کا خط ہے یا الطاف بھائی کا
نا سر نا پیر ، تڑیوں سے بھرپور
 

patriot_purdesi

Senator (1k+ posts)
They want to implement their own sharia from man made books of Hadith and tafseer using Allah Swt name. That is Also not acceptable in any shape either salfi or Wahhabi form. They are not different imposing their Islamic order.
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ملالہ کےنام مجاہد کا پیغام

لگتا ھے کسی انٹر نیٹ جھادی نے عوام کی طرف سے تابڑ توڑ حملوں سے گھبرا کر لکھا ھے۔اپنے جرائم کا جواز لانے کی بھونڈی اور ناکام کوشش۔
اگر طالبان تعلیم کے خلاف نھیں تو پھر کیوں انکے سوات پر قبضے کے بعد لڑکیاں اسکول جانا چھوڑ کر مھاجر کیمپس میں اپنے ماں باپ کے ساتھ آ گئ تھیں-کسی عورت کو پڑھانے کی بھی اجازت نھیں تھی۔ھر لیول کے اسکول بند کر دیے گئے تھے۔
فوج نے جاکر تعلیمی سسٹم بحال کروایا ھے
یہ صرف ایک بات کا جواب ھے اسکی ھر بات جھوٹ اور فضول ھے جسکا جواب دینا ممکھن نھیں
 

Humi

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ملالہ کےنام مجاہد کا پیغام

she is a kid! kuch toh lihaz ki jiyay...
 

RiazHaq

Senator (1k+ posts)
Pakistan's Top Leaders Ignore Malala Day

http://www.riazhaq.com/2013/07/pakistani-government-and-top.html

Prime Minister Nawaz Sharif and other top politicians in Pakistan reacted negatively orburied their heads in the sand as the world greeted Malala Yousufzai's powerful speechon July 12, 2013, her 16th birthday, declared by the United Nations as Malala Day. In her speech, Malala said, "I am not against anyone. Neither am I here to speak in terms of personal revenge against the Taliban or any other terrorists group. I am here to speak up for the right of education of every child. I want education for the sons and the daughters of all the extremists especially the Taliban. I do not even hate the Talib who shot me. Even if there is a gun in my hand and he stands in front of me. I would not shoot him. This is the compassion that I have learnt from Muhammad-the prophet of mercy, Jesus Christ and Lord Buddha."

The only top politician who broke this conspicuous silence more than 24 hours after Malala's UN speech was Imran Khan who tweeted Malalas courage and commitment to the cause of education, especially girls, is admirable on Saturday evening.

However, the PTI-led government of Khyber Pukhtoonkhwa, the home of Malala Yousufzai and the place where she was shot in the head by the Taliban, still remained indifferent.

In Pakistan's largest province of Punjab, a tweet from Chief Minister Shehbaz Sharif (Prime Minister Nawaz Sharif's brother and closest adviser) said Malalas speech was for "global consumption". He was criticized for the tweet which he later deleted.

Pakistani civil society did try to partially fill the vacuum left by organizing events to celebrate Malala Day in major urban centers like Karachi and Lahore. In KPK, the province most affected by terrorism and gender bias in education, ANP was the only political party that held ceremonies in Peshawar and in Malalas hometown, Mingora, to mark the day. Malala was shot when ANP was in power, but it defended the teen and never showed reluctance in taking on the Taliban.

The vacuum left by the top political leadership of Pakistan was unfortunately filled by the Taliban sympathizers who spun various conspiracy theories to blame foreigners, particularly the West, for all of Pakistan's problems. While she was still speaking at the U.N., her detractors in Pakistani social media were denouncing her as a CIA agent" or claiming that her wounds had been faked. There were those who said she had not been hurt at all, while others were suspicious of her global fame. The messages were in the thousands.

Malala Day was a great opportunity for Pakistani leaders to focus the attention of the people of Pakistan on two very important issues Pakistan faces: the extremely serious threat of terrorism and the denial of education to girls in the country, particularly in western provinces of Khyber Pukhtunkhwa ruled by Imran Khan's Pakistan Tehreek-e-Insaf and Balochistan ruled by Nawaz Sharif's PML(N).

It's hard to explain the behavior of Pakistan's ruling politicians. They are failing to condemn the Taliban for the brutal slaughter of innocent civilians. Their silence is being interpreted as their abject weakness and extreme fear of the terrorists. This is creating even more space for the Taliban and their sympathizers to continue to challenge the writ of the Pakistani state.

It's hard to imagine how the cowardly leaders of Pakistan can solve many of the serious problems, including crises such as energy shortages and economic stagnation, if theylack the basic courage to speak out against the terrorists who are continuing their daily campaign of murder and mayhem unhindered by the Pakistani state.

Lack of real leadership coupled with growing sense of denial makes it difficult for Pakistan to confront its enemies at home. While Nawaz Shari's government continues to harp on peace talks, the Taliban have intensified their campaign of terror. In the few weeks Sharif has been in office, 32 terrorist attacks have claimed over 250 lives. The only way to begin to stop it is for Pakistanis to see beyond the conspiracy theories. It is impossible to solve a problem that is not even openly and fully acknowledged.

Here's a video of Malala's UN Speech on Friday, July 12, 2013:



http://www.riazhaq.com/2013/07/pakistani-government-and-top.html
 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)
75616_515944011766749_671247887_n.jpg


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


يہ کوئ پہلا موقع نہيں ہے کہ کسی تصوير کو امريکی حملے کا شاخسانہ قرار دے کر دانستہ دھوکہ دينے کی کوشش کی گئ ہے۔


ميں نے يہ پہلے بھی کہا ہے کہ ہر لمحے بدلتی انٹرنيٹ کی دنيا ميں کسی بھی موضوع کے حوالے سے راۓ قائم کرنے کے ليے ضروری ہے کہ اصل حقائق، ناقابل ترديد شواہد اور پيش کردہ ثبوت کو پيش نظر رکھا جاۓ تا کہ اس مصنوعی تاثر کو رد کیا جا سکے جسے کچھ تنگ نظر اور محدود سوچ رکھنے والے اپنے مخصوص نظريات اور پراگندہ سياسی سوچ کی تشہير کے ليے دانستہ پيش کرتے ہيں ۔


جس معصوم بچی کی تکليف اور بے چارگی کو آپ انتہائ شرمناک طريقے سے اپنے دلائل کو تقويت دينے کے ليے استعمال کر رہے ہيں اس کا تعلق پشاور سے ہے جہاں سال 2009 ميں ايک ايسے حادثے کے نتيجے ميں ان کی ٹانگ ضائع ہوئ جس کی تفصيل پاکستان کے قريب تمام اہم اخباروں ميں پيش کی گئ تھی۔ آپ اس بارے ميں ان ويب لنکس پر پڑھ سکتے ہيں۔

يہ واضح ہے کہ آپ کو اس بچی سے کوئ ہمدردی نہيں ہے۔ آپ کا واحد مقصد اس تصوير کے ذريعے پڑھنے والوں کے جذبات بھڑکانا ہے تا کہ آپ کی غلط سوچ اور نظريے کو حمايت حاصل ہو سکے۔

امريکہ مخالف جذبات سے لبريز جو تند وتيز جملے اکثر فورمز پر استعمال کيے جاتے ہيں وہ عمومی طور پر ايسے ہی فريب کا نتيجہ ہوتے ہيں جو کہ يقينی طور پر قابل افسوس ہے۔ جو شخص دانستہ اس تصوير کو استعمال کر کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے وہ دھوکے اور فريب کے ايک پرانے اور گھسے پٹے طريقہ کار کا سہارا لے رہا ہے۔

اس حوالے سے کوئ ابہام نہيں ہونا چاہيے کہ اس تصوير کا استعمال کيا جانا محض اتفاق نہيں ہے۔ ايک يقينی طور پر تکليف دہ منظر کو پيش کر کے جذباتيت کو استعمال کرنے کی کوشش کی گئ ہے اور انتہائ شرمناک طريقے سے حقائق سے توجہ ہٹانے کے ليے ايک بچے پر ہونے والے ظلم کو "استعمال" کرنے کی کوشش کی گئ ہے۔


جو افراد اپنے عدم برداشت اور نفرت پر مبنی جذبے کی تسکين کے لیے اس انسانی الميے کو "استعمال" کر رہے ہيں ان کی سوچ کی ناپختگی اور سرد مہری پر محض افسوس ہی کيا جا سکتا ہے۔


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


[email protected]


www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu


http://www.freeimagehosting.net/lg3lv